لندن(سدرہ بھٹی) ILCUK کے زیر اہتمام میئر آفس بارکنگ ٹاؤن ہال میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں برطانیہ میں مقیم کمیونٹی کے معروف خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
صدر خواتین ونگ ILCUK رومانہ کوثر نے تقریب میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے،تقریب کا آغاز سدرہ بھٹی نے حمد باری تعالیٰ سے کیا ۔
تقریب میں اشما معین کونسلر ایلنگ،ساجدہ نواب،تحریم نور،سیدہ کوثر،ساحرہ خان،دینا حسین کونسلر نیوہم،شگفتہ نسرین،سدرہ بھٹی،سدرہ نقوی،عائشہ اقبال، میئر بارکنگ فاروق چوہدری،آئی ایل سی یو کے، سی ای سی ممبران رضوان سلیریا، ذاکر خان ،عمران پانا والا، فیصل خواجہ ،کونسلر معظم سندھو،کونسلر کاشف ہارون نے شرکت کی۔
برطانیہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اہم خدمات سر انجام دینے والے افراد کو سرٹیفکیٹس اور ایوارڈز سے نوازا گیا۔
تقریب کے آخر میں خواتین کے عالمی دن پر کیک بھی کاٹا گیا۔