کویت ہیلپنگ ہینڈز کے زیراہتمام "چیرٹی بازار” کا انعقاد

کویت(رپورٹ:محمد عرفان شفیق) کویت کی ایک معروف این جی او ” ہیلپنگ ہینڈز” نے گزشتہ دنوں کویت کے علاقہ ابو فطیرہ میں ایوییر سنٹر کے تعاون سے ایک انتہائی کامیاب "چیرٹی بازار” کا اہتمام کیا، ایونٹ کا مقصد رمضان المبارک میں ضرورت مند اور مستحق فیملیوں کو راشن فراہم کرنے کیلئے فنڈز جمع کرنا تھا۔

ہیلپنگ ہینڈز کی سربراہ مادام علیشا اور ان کی ٹیم نے ایونٹ کی کامیابی کیلئے دن رات کام کیا اور ایونٹ کے دوران مسلسل مصروف کار رہے۔ کویتی اور اوورسیز کمیونٹی سے تعلق والے افراد کی کثیر تعداد نے چیرٹی بازار کا وزٹ کیا۔ مادام علیشا، ان کے شوہر عارف القطان، ان کے بیٹے سلمان القطان اور ان کی ٹیم کے ارکان نے تمام مہمانوں کا بڑی خوش دلی سے استقبال کیا۔

اس موقعہ پر قیمتی اور دستکاری کی نایاب اشیاء کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔ ایونٹ سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی رمضان المبارک میں ضرورت مند افراد کیلئے مختص کر دی گئی۔

ایونٹ کو کامیاب بنانے میں ہیلپنگ ہینڈز کی ٹیم کے جن ارکان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ان میں ماہ رخ عمر، بشری انور، مدھوشا، کماری، ونیسا، جوانے، سارا علی، اکرم جدون، مقصود جان اوبائے، اعلی، آزاد، ابراہیم، جے اے ہل، انور، شبیر، ہنادی، یحیی، سیف، عابد ملک، عبدالرحمن، عمیر، ادریسو، رکوع، ثمینہ، انفال، رانی، زینب وورہ، زبیدہ، شیرین، مصطفیٰ، یوسف، امانڈا، ڈینس، ہیبا، سلیمان القطان، صوفیہ اور ماں، عزیزہ بہن، ام ثناء، سینڈی سٹین، فاطمہ زہرا، ایما، سائمن، مریم، جی ایچ، ڈاکٹر تحسین اور انجلی قابل ذکر تھے۔

آخر میں مادام علیشا نے اپنی ٹیم کے تمام ارکان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اپنا موقف دہرایا کہ دنیا میں وہی لوگ قابل قدر ہیں جو دوسروں کے کام آتے ہیں۔

Charity BazaarKuwait Helping Handsچیرٹی بازارکویت ہیلپنگ ہینڈز
Comments (0)
Add Comment