ملائیشین اداکارہ مشیل یو نے آسکر ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی

کوالالمپور(شوبز نیوز)ملائیشین اداکارہ مشیل یو نے فلم ’ایوریتھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ کے لیے آسکر ایوارڈ اپنے نام کرکے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

مشیل یو ایشیا سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے’بیسٹ ایکٹریس‘ کی کیٹیگری میں آسکر ایوارڈ جیتا ہے۔اُنہوں نے یہ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ’یہ درحقیقت ایک تاریخی لمحہ ہے، اور مجھے یہ ایوارڈ دے کر دنیا کی مختلف ثقافتوں کو تسلیم کرنے اور ان کی حقیقی نمائندگی کے لیے اکیڈمی کا شکریہ‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’میرے خیال میں یہی وہ چیز ہے جس کے لیے ہم کافی عرصے سے بہت محنت کر رہے ہیں اور آج رات ہم نے تاریخ رقم کردی ہے‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’یہ صرف ایشیائی کمیونٹی کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ ان سب کے لیے ہے جن کی شناخت اقلیتوں کے طور پر ہوئی‘۔

مشل یو نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ’ ہم سب سننے اور دیکھنے کے لائق ہیں، ہم برابر مواقع ملنے کے مستحق ہیں تاکہ ہم ایک میز پر بیٹھ کر بات کرسکیں‘۔اُنہوں نے کہا کہ’ہم اقلیتیں بس یہی ایک موقع چاہتی ہیں تاکہ ثابت کریں کہ ہم بھی قابل ہیں‘۔

اُنہوں نے کچھ کر دکھانے کا جذبہ رکھنے والوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ کے اندر کسی چیز کو کرنے کا جذبہ اور لگن ہے، اور اپنے آپ پر اور اس چیز پر یقین رکھتے ہیں جوکہ آپ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کے لیے کھڑے ہونا ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ہار مت مانیں، کوشش کریں، کچھ حاصل کرنے کے جذبے کو اپنی روح میں روشن کریں اور ڈٹے رہیں، خود پر یقین رکھیں اور خواب دیکھنے کی ہمت کریں‘۔اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ’مجھے میری والدہ نے سب سے بہترین چیز جو دی وہ ہے خود اعتمادی تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا، مجھے دیکھیں، میں آج یہاں آپ کے سامنے کھڑی ہوں‘۔

Malaysian actress Michelle Yeoh won the OscarOscar award 2023آسکر ایوارڈملائیشین اداکارہ مشیل یو
Comments (0)
Add Comment