آسکرز میزبان کا ملالہ یوسفزئی سے نامناسب سوال،جمی کیمل کو تنقید کا سامنا

لاس اینجلس(شوبز نیوز) 95ویں اکیڈمی ایوارڈز میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے نامناسب سوال کیے جانے پر میزبان جمی کیمل کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آسکرز ایوارڈ کی تقریب میں پہلی مرتبہ فلم پروڈیوسر اورنوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ شریک ہوئیں جو سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

ملالہ نے آسکرز میں سِلور رنگ کا چمکیلا گاؤن پہن کر ریڈ کارپٹ پر اس امید کے ساتھ انٹری دی کہ ان کی مختصر ہالی ووڈ فلم ُاسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ آسکرز حاصل کرے گی تاہم ان کی فلم یہ ایوارڈ اپنے نام نہ کر سکی۔

ایوارڈ شو کے دوران میزبان جمی کمیل نے ملالہ سے مزاحیہ انداز میں ایک متنازع سوال کیا جس پر ملالہ نے حاضر دماغی سے جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔

جمی نے ملالہ سے سوال کیا کہ ’کیا واقعی چند ماہ قبل گلوکارہ ہیری اسٹائل نے اداکار کرس پان پر ایک تقریب میں تھوکا تھا؟‘

جس پر ملالہ یوسفزئی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ صرف امن پر بات کرتی ہیں اور اس متنازع سوال پر تنقید کرنے سے گریز کرتی نظر آئیں جس پر انہیں خوب سراہا گیا۔

سوشل میڈیا پر ملالہ یوسفزئی کی مذکورہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

تاہم کئی سوشل میڈیا صارفین آسکرز میزبان کو ان کے اس متنازع سوال پر تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ انہیں آسکرز کی میزبان کرنے کے فرائض نہ دیئے جائیں۔

Inside Malala's Oscar journeyMalala Yousafzai's Oscar
Comments (0)
Add Comment