دولہا کے دوستوں نے پانچ فٹ چوڑا اور سو فٹ لمبا نوٹوں کا ہار بطور گفٹ دولہا کو پہنایا
شادی میں وزیر دفاع پاکستان خواجہ محمد آصف، ایم پی اے منشاءاللہ بٹ، سابق میئر چوہدری توحیداختر، ڈپٹی میئر میاں بشیراحمد، سابق صوبائی وزیر چوہدری اخلاق احمد، سابق ایم پی اے طاہر محمود ہندلی ایڈووکیٹ اور عزیز و اقارب کی شرکت
دبئی (طاہر منیر طاہر) سیالکوٹ کی مشہورومعروف سیاسی فیملی میاں محمد اکبر کے پوتے سابق چیئرمین یونین کونسل دبرجی آرائیاں میاں رضوان اکبر کے بیٹے اور میاں حمزہ رضوان، میاں محمد حسین رضوان کے بڑے بھائی میاں نیئر رضوان کی شادی گزشتہ روز بخیروخوبی انجام پائی۔ وزیر دفاع اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق شادی میں وزیر دفاع پاکستان خواجہ محمد آصف،ایم پی اے منشاءاللہ بٹ،سابق میئر چوہدری توحیداختر، ڈپٹی میئر میاں بشیراحمد،سابق صوبائی وزیر چوہدری اخلاق احمد ،سابق ایم پی اے طاہر محمود ہندلی ایڈووکیٹ ، امجدآرسا،ملک شاہد،مہر شاہد،مہر ارشد پٹرولیم والے،مہر محسن،چوہدری احسان گجر پسوال،مہر شاہد مہر موٹروالے، رضوان مغل،میاں محمداسلم،بزنس مین حاجی خالد محمود انعام جنرل سٹور والے،مہر اعجاز،چوہدری سیف،ڈاکٹر میاں محمد عارف، میاں محمد طارق ، عدنان مہر،حسن،عدنان افضل، ابوبکر شیخ،میاں عثمان اشرف نمبردار عثمان موٹر والے،میاں علی اشرف،احمد مغل،رضوان مغل ،احمداسلام،ملک طارق، حاجی شاہد مہر،چوہدری احسان الحق، عبدالغفار پٹواری، ملک شاہد ، میاں محمد اکمل،میاں عمر قمر،میاں ارسلان اکمل،میاں لقمان خالد،میاں نعمان خالد،میاں معظم علی قمر کے علاوہ مختلف طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اور رشتہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
اس موقع پر دولہا میاں نیئر رضوان کے دوستوں نے پانچ فٹ چوڑا اور سو فٹ لمبا نوٹوں کا ہار بطور گفٹ دولہا کو پہنایا تو سارا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
دولہا کے والد میاں رضوان اکبر اور دولہا کے بھائیوں نے شادی میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا ۔ جبکہ شادی میں شرکت کرنے والے تمام افراد نے دولہا کے والدین اور دولہا کو شادی کی مبارک باد پیش کی اور دولہا اور دلہن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔