قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے زیراہتمام پاکستان کے قومی دن پر تقریب کا انعقاد

تقریب میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی، دیگر ممالک کے سفارت کاروں،سرکاری افسران اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کی شرکت

دبئی پولیس کے بینڈ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے بجائے اور پاکستانی قومی گیت گائے گئے

ہم اپنے آباؤ اجداد کو اپنے خوبصورت وطن کی تخلیق میں ان کی جدوجہد اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،قونصل جنرل

دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے زیراہتمام دبئی میں قومی دن کے موقع پردیگر ممالک کے سفارت کاروں،سرکاری افسران اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مقامی ہوٹل میں 23مارچ کے ایونٹ کا آغاز دبئی پولیس کے بینڈ کی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے کی دھنوں سے ہوا جس کے بعد پاکستانی قومی گیت گائے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسن افضل خان نے کہا کہ ہر سال 23مارچ کو یوم پاکستان قرارداد لاہور کی یاد میں منایا جاتا ہے جو کہ مسلمانوں کے آزادی کے حصول کے وژن اور سفر میں ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔

یہ 23مارچ 1940کا دن تھا جب قائد اعظم محمد علی جناح کی وژنری قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے لاہور میں ’’قرارداد پاکستان‘‘ منظور کرکے آزادی اور قومیت کی طرف اپنے سفر کا آغاز کیا۔ آج ہم اپنے آباؤ اجداد کو اپنے خوبصورت وطن کی تخلیق میں ان کی جدوجہد اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

قونصل جنرل نے تقریب میں شرکت کرنے والی سفارتی برادری، سرکاری حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی برادری کے ارکان اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری افسران کو پاکستانی کمیونٹی میں شامل ہوتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کیونکہ ہم آج یوم قرارداد پاکستان منا رہے ہیں۔

آج ہم ان تقریبات کا آغاز کر رہے ہیں جو23مارچ تک جاری رہیں گی۔ اس سال 23مارچ کو پرچم کشائی کی دو تقاریب منعقد ہوں گی، ایک قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، دبئی میں اور دوسری سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں ہو گی۔

Consulate General of Pakistan Dubaiتقریب کا انعقادقونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی
Comments (0)
Add Comment