سپین کی ملکہ صوفیہ کا سفیر پاکستان شجاعت راٹھور کے ہمراہ پاکستانی سٹال کا دورہ
بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں سولیڈیرٹی ڈپلومیٹک بازار کا اہتمام کیاگیا۔ بازار کا انعقاد سفارتکاروں کی بین الاقوامی تنظیم آیڈا(AIDE) کی جانب سے کیاگیا۔ اس بازار کامقصد مختلف ممالک ثقافت، روایات کو اجاگر کرناہے۔ بازار کا افتتاح سپین کی ملکہ صوفیہ نے کیا۔
سپین میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی ڈپلومیٹک نمائش میں بھرپور انداز میں شرکت کی۔ سفارتخانے کی جانب سے بھی سٹال لگایاگیاجس میں پاکستانی ثقافت، روایات، ٹیکسٹائل، سیاحت کی بھرپور انداز میں عکاسی کی گئی تھی۔
ملکہ صوفیہ نے پاکستانی سفیر شجاعت راٹھور کے ہمراہ پاکستانی سٹال کا دورہ کیا۔ ان کی جانب سے مختلف پاکستانی اشیاء میں دلچسپی کا اظہار کیاگیا۔
پاکستانی سٹال پر دیگر ممالک کےسفارتکاروں اور مقامی شہریوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ سفارتخانہ کی جانب سے ہیڈآف چانسری آئزہ شجاعت نے لوگوں کوپاکستانی ثقافت، سیاحت اور مختلف مصنوعات کے حوالے سے معلومات مہیا کیں۔