ٹوکیو:پاکستانی سفارتخانے میں یومِ پاکستان کی تقریب،سفیر رضا بشیر تارڑ نے قومی ترانہ کیساتھ پرچم کشائی کی

ٹوکیو(عرفان صدیقی)ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے پاکستانی پرچم قومی ترانہ کے ساتھ بلند کیا۔

اس موقع پر سفارتخانہ پاکستان کے حکام سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔پرچم کشائی کے بعد کمیونٹی ہال میں پاکستانی سفیر نے صدرِ پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔

اس موقع پر رضا بشیر تارڑ نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی پاک جاپان تعلقات میں فروغ اور پاکستان کے لیے ان کے بہترین کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ اپنے بہترین اخلاق اور کردار سے جاپان میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ 23 مارچ کے موقع پر جاپان کے معروف اخبارات نے پاکستان اور جاپان کے تعلقات اور یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی سپلیمنٹ بھی شائع کیے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment