کویت(محمد عرفان شفیق) شوکت خانم میموریل ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر SKH&RC، (کویت چیپٹر) نے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جسکے لیے ڈاکٹر عاصم یوسف چیف میڈیکل آفیسر کنسلٹنٹ گیسٹنٹریاجسٹ شوکت خانم ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر سے خصوصی طور پر پاکستان سے تشریف لائے تھے۔
سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان سے فیصل مجید ڈپٹی ہیڈ آف مشن تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جبکہ عثمان نواز ہیڈ آف پاسپورٹ (ایمبیسی آف پاکستان) نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
عبید الرحمان آرائیں، پیر امجد حسین صدر پی ٹی آئی کویت چیپٹر، اور پاکستانی کمیونٹی کے معززین میں جمیل ڈائریکٹر یوُکے انٹرنیشنل، ڈاکٹر شجاع الدین صدر SPDK، عتیق الرحمن، آصف جمال، طارق علی محسن، ثاقب مرزا، خالد امین جنرل سیکرٹری KPFA، ناصر سیفی، مسعود CFO کمرشل بینک، راجہ بلال اور بہت سے دوسرے پاکستانی موجود تھے۔
پروگرام کی نظامت محمد طاہر بشیر شوکت خانم اوورسیز کمیونٹی ایمبیسیڈر کویت (SKOCA) نے کی اور اذان سے قبل اپنے استقبالیہ کلمات کے بعد دعائیہ کلمات پیر امجد حسین نے پڑھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد محمد طاہر نے ڈاکٹر عاصم یوسف کو شوکت خانم ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کا جائزہ پیش کرنے کی دعوت دی۔ ڈاکٹر عآصم کی پریزنٹیشن کے بعد محمد طاہر (SKOCA) کی ایک مختصر تقریر اور مریضوں کی ایک تعریفی دستاویزی فلم پیش کی گئی۔
انہوں نے اپنی تقریر میں ضرورت مند مریضوں کے علاج میں شوکت خانم کے کردار پر روشنی ڈالی اور انہوں نے فرینڈز کے کردار کے بارے میں بھی بتایا۔ شوکت خانم ہسپتال کی ایک TVC بعد اذاں پیش کی گئی۔ پروگرام کے دوسرے حصے کا آغاز انجینئر عبید الرحمان کی تقریر سے ہوا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں 1994 میں عمران خان کے اقدام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سامعین کو یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہوں نے شروع میں اس نیک مقصد کے لیے اپنا حصہ ڈالا اور عمران خان کے بارے میں بہت اعلیٰ خیالات کا اظہار کیا۔
آخر میں انہوں نے وطن عزیز کی سربلندی کے لیے دعا کی۔ بعد ازاں پیر امجد حسین (صدر پی ٹی آئی کویت چیپٹر) کو اپنے خیالات کے اظہار کے لیے سٹیج پر مدعو کیا گیا۔ اپنی تقریر میں پیر امجد حسین نے ذکر کیا کہ انہوں نے ہمیشہ اس نیک مقصد کی حمایت کی اور یہاں تک کہ وہ عمران سے ملاقات کے لیے گئے اور ہمیشہ مکمل تعاون کی پیشکش کی۔
اس کے بعد انہوں نے ڈاکٹر عاصم یوسف (MD SKH&RC) کو آج کی تقریب کے لیے پاکستان سے خصوصی شرکت پر سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد انہوں نے محمد طاہر (SKOCA) کے کردار کو سراہا اور شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انتہائی نیک مقصد کے لیے اتنی بڑی تقریب کا انعقاد کیا۔
عارف بٹ نے ایسی کامیاب تقریب کی میزبانی پر مبارکباد پیش کی اور اس مقصد کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔ پروگرام کا اختتام پُر تکلف عشائیہ کے ساتھ ہوا۔