لندن(شوبز نیوز)بین الاقوامی اداکارہ اورماڈل ذوہا رحمن کی مختصر فلم عید مبارک کو عالمی باوقار اکیڈمی ایوارڈ میں شرکت کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
مختصر دورانیے کی اس فلم کا مرکزی خیال عید مبارک رائٹراور ڈائریکٹرماہ نوریوسف کے اپنے بچپن کے واقعات پر مبنی ہے۔ فلم عید مبارک کے ذریعے یہ پیغام اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے کہ مسلمانوں کے لیے قربانی کا جذبہ کتنا اہمیت رکھتا ہے۔
فلم کے ذریعے قربانی کے اسی پیغام کو مین اسٹریم میڈیا میں لانے کی کوشش کی گئی ۔ اس مختصر دورانیے کی فلم میں مختلف ثقافتوں اورلوگوں کے رہن سہن کے لوگوں کو دیکھایا گیا ہے ۔ جس کی بدولت مختلف رہن سہن کے لوگوں کو سمجھنا آسان ہوسکتا ہے اور مختلف ثقافت کے لوگوں کے درمیان ایک رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔
عید مبارک کی کاسٹ میں امریکن اور پاکستانی فنکارشامل ہیں ۔ اس فلم کی شوٹنگ 2022میں کراچی میں 5 دن تک ہوئی جبکہ امریکا میں بھی اس فلم کی شوٹنگ کی گئی۔ یہ فلم اب تک مختلف فلم فیسٹول میں کئی ایوارڈ جیت چکی ہے۔
ذوہا رحمٰن مارول یونیورس کے کریکٹر میں پہلی خاتون ہیں جوکہ حجابی کریکٹر میں فلم اسپائیڈر مین فار فارم ہوم میں نظر آئیں۔ انہوں نے نیٹ فلکس کے Young Wallande اور ایپل ٹی وی کے لیے بھی کام کیا۔ جبکہ زوہا نے دیپیکا پاڈوکون کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 83 میں بھی کام کیا۔