کویت سٹی(ویب ڈیسک)خاتون کے روپ میں بھیک مانگتے ہوئے پاکستانی مرد کو گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آتے ہی پاکستان سمیت تمام اسلامی ملکوں میں سڑکوں پر بھیک مانگنے والوں کی بڑی تعداد نظر آتی ہے جو سگنلز پر کھڑے ہو کر گاڑی سواروں سے رقم کا تقاضا کرتے ہیں، جس پر گاڑی سوار ماہ مقدس کے احترام میں اپنے آمدن سے کچھ رقم ان بھکاریوں کو دے دیتے ہیں۔
ان بھکاریوں میں زیادہ تر پیشہ ور ہوتے ہیں جو بالکل تندرست ہونے کے باوجود کام کرنے سے عاری ہوتے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی بھی کی جاتی ہے۔
اس طرح کا واقعہ کویت میں پیش آیا جہاں انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی کی گئی، انتظامیہ نے برقعہ پہنے بھیک مانگتے ہوئے پاکستانی مرد کو گرفتار کرلیا، جس سے بھاری کویتی کرنسی اور دیگر قیمتی اشیا برآمد ہوئی ہے۔