امریکا،نمازِ فجر کی ادائیگی کے دوران امام پر چاقو حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

نیوجرسی(ویب ڈیسک)امریکی ریاست نیوجرسی میں مسجد میں فجر کی نماز کے دوران امام مسجد پر چاقوؤں سے حملہ کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

اتوار کے روز ایک نوجوان نیو جرسی کے شہر پیٹرسن کی مسجد ’’عمر بن الخطاب‘‘ میں گھس آیا اور سیدھا وہاں گیا جہاں مصری شیخ "سید نقیب” نماز پڑھا رہے تھے اور ان پر چاقو سے کئے وار کیے۔

حملہ آور نے نمازیوں کی صفوں میں گھس کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن کچھ نمازیوں نے اسے پکڑ لیا، اس حملے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے، اس ویڈیو کو مسجد کے اندرونی نگرانی کے کیمرے سے حاصل کیا گیا ہے۔

امام مسجد سید نقیب کی عمر 65 سال ہے اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام نے مزم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ کے محرکات کا پتہ لگایا جارہا ہے، ابتدائی تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ ملزم حملے سے پہلے کئی مرتبہ مسجد میں آچکا تھا۔

خیال رہے مغربی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، کینیڈا میں بھی مذہبی جنونی نے نمازی کو گاڑی سے کچلنے کی کوششش کی تاہم پولیس نے اٹھائیس سال شخص کو گرفتار کر لیا۔

Imam stabbed while leading Fajr prayers in New Jersey mosque
Comments (0)
Add Comment