علامہ طاہر القادری کے لگائے ہوئے دینی پھول دنیا بھر میں اپنی خوشبو بکھیر رہے ہیں،علامہ شکیل ثانی

ٹوکیو(عرفان صدیقی)تحریکِ منہاج القران جاپان کے سربراہ علامہ شکیل ثانی نے کہا ہے کہ علامہ طاہر القادری کی دین کے لیے خدمات پوری امت مسلمہ کے لیے فخر کا باعث ہیں، آج ان کے لگائے ہوئے دینی پھول دنیا بھر میں اپنی خوشبو بکھیر رہے ہیں۔

علامہ شکیل ثانی نے اپنے مرکز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تحریک منہاج القران لاہور مرکز میں پانچ ہزار سے زائد مسلمان اعتکاف میں بیٹھے ہیں۔

جاپان کے حوالےسے علامہ شکیل ثانی نے کہا کہ انہوں نے دوستوں کے تعاون سے مرکز منہاج القران کی بنیاد رکھی ہے، یہاں نومسلم جاپانی مرد و خواتین کو دین اسلام کی تعلیم دی جاتی ہے، بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے، ہر جمعرات کو درس قران پاک اور آنے والے تمام حضرات کو عشایہ دیا جاتا ہے جبکہ رمضان المبارک میں ہر روز سیکڑوں مسلمانوں کے لیے افطار و سحر کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

علامہ شکیل ثانی نے کہا کہ ہماری مسجد میں ہر شخص اپنے آپ کو خادم مسجد سمجھنے میں فخر کرتا ہے جبکہ جن لوگوں نے اس مسجد کو بنانے اور اس کا انتظام چلانے میں خدمات انجام دی ہیں جن میں ملک فیصل، رانا اکرم، ناصرعلی آساہی بوئیکی والے، رانا حلیم خان، رانا آفتاب، رانا امتیاز سمیت دیگر پاکستانی بھائیوں کی خدمات قابل ذکر ہیں۔

علامہ شکیل ثانی نے کہا کہ تحریک انصاف جاپان کے سابق صدر احمد سعید بھٹی کی خدمات بھی دینی کاموں کے لیے قابل ذکر ہیں، آج کل وہ کافی علیل ہیں دعا ہے، اللّٰہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جاپان میں رہ کر بھی ہمارے پاکستانی بھائی دین کےساتھ جڑے ہوئے ہیں اور دینی کاموں کے لیے ان کی خدمات قابل ذکر ہیں۔علامہ شکیل ثانی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ علامہ طاہر القادری جاپان کا دورہ کریں، وہ ان کو دعوت بھی دیں گے امید ہے کہ وہ مستقبل قریب میں جاپان کا دورہ کریں گے۔

علامہ شکیل ثانیعلامہ طاہر القادریمرکز منہاج القرآن جاپان
Comments (0)
Add Comment