سحری میں پاکستانی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے لوگوں نے شرکت کی،مہمانوں کی خاطر تواضع انواع و اقسام کے کھانوں سے کی گئی
شیخ محمد پرویز کے جواں سال داماد وبھتیجے عدیل جاوید مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی گئی
دبئی (طاہر منیر طاہر) رمضان المبارک 2023کے شروع ہوتے ہی دبئی و متحدہ عرب امارات میں وسیع پیمانے پر افطار پارٹیز کا اہتمام کیا جاتا ہے، ہوٹل، ریسٹورنٹ جگمگا رہے ہوتے ہیں۔
ان افطار دعوتوں میں پاکستان ایسوسی دبئی، پاکستان قونصلیٹ، پاکستان ایمبیسی، پاکستان بزنس کونسل ودیگر پاکستانی تنظیمات بہتر سے بہترین تقریبات منعقد کرتی ہیں ۔
اس سال پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین نے یو ای اے میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں ایک منفرد اور باوقار سحری کا اہتمام شارجہ کے معروف ریسٹورنٹ میں کیا، اس دعوت سحر میں بڑے پیمانے پر صحافیوں نے شرکت کی۔
دینی واصلاحی موضوعات پر باہمی گفتگو کے ساتھ ساتھ سحری کا دسترخوان ترتیب دے دیا گیا۔ مہمانوں کی تواضع میٹھی لسی، پائے، نہاری، قورمہ، لاھوری چنے، مرغ انڈہ، آملیٹ، انڈہ فرائی، نان، پراٹھے، تندوری روٹی ودیگر لوازمات سے کیا گیا۔
آخر میں چائے و کافی سےمہمانوں کی تواضع کی گئی، تقریب ہذا میں پی جے ایف کے سابق ناظم مالیات شیخ محمد پرویز کے جواں سال داماد وبھتیجے عدیل جاوید مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی گئی۔