اماف اور الیاس گروپ آف کمپنیزکی طرف سے اسٹاف کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں صبر، انسانیت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے

انسانیت کے ناطے ہمیں اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے

عمید علی خان اور طارق محمد نے تمام سٹاف ممبران اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) رمضان المبارک کا یہ مقدس مہینہ ہمیں صبر، انسانیت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ہمیں غریب لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ یہ انسانیت ہے۔

ان خیالات کا اظہار اماف گروپ اور الیاس گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین عمید علی خان کے بزنس پارٹنر طارق محمد نے افطار ڈنر کے دوران کیا، جس کا اہتمام وقار حسین، شبیر جعفری، مسز فاطمہ حیدر اور فہد خان نے سٹاف ممبران کے اعزاز میں کیا تھا۔

افطار ڈنر میں حامد علی خان اور طارق محمد نے تمام مہمانوں کا پھولوں سے استقبال کیا۔ اس موقع پر میزبان حامد علی خان اور طارق محمد نے کہا کہ رمضان المبارک کا یہ مقدس مہینہ ہمیں صبر، انسانیت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ہمیں غریب لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ یہ انسانیت ہے۔

اس موقع پر سٹاف ممبران میں گفٹ واؤچرز بھی تقسیم کیے گئے۔ افطار سے قبل پاکستان اور امارات کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ رمضان المبارک کے اس آخری عشرے میں استغفار کی دعا کی گئی کیونکہ یہ ایام اللہ سے مغفرت طلب کرنے اور جہنم کی آگ سے پناہ مانگنے کے ہیں۔

آخر میں اماف گروپ اور الیاس گروپ کے چیئرمین عمید علی خان اور بزنس پارٹنرز طارق محمد نے تمام سٹاف ممبران اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

ALIYAS group of companiesAMAFH UAE
Comments (0)
Add Comment