عید الفطر کی خوشیوں میں ملائشیا کی سرکار نے عوام پہ خوشیوں کی برسات کردی

عید کے لئے 4 چھٹیاں،پولیس چالان میں رعایت،فری ٹول ٹیکس سمیت متعدد سہولیات کا اعلان

کوالالمپور(محمد وقار خان سے)ملائشیا میں 21اپریل بروز جمعہ کو عید الفطر کا قوی امکان ہے ۔ عید بروز جمعہ یعنی 21 اپریل کو ہونے کی صورت میں ، ملک بھر میں 21 سے 24 اپریل تک سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

عید الفطر منانے کے لئے ، دیگر شہروں میں کام کرنے والوں کی اپنے گھروں میں واپسی کے لئے ، 19 اپریل سے لے کر 21 اپریل تک ملک بھر کے 33 مختلف ٹول ٹیکس فری کردئیے گئے ہیں ۔

اسی طرح 24 اپریل کو گھروں سے واپس آنے والی گاڑیوں کیلئے بھی پورا دن ٹول ٹیکس فری رہے گا ۔

ملائشین وزیراعظم تان سری انور ابراہیم نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کے تحفہ کے طور پر گاڑیوں پہ ہونے والے پولیس چالان پہ خصوصی رعایت دی جارہی ہے ۔

عوام 21 اپریل سے 20 مئی تک پولیس کے کئے گئے چالان ،صرف 50 رنگٹ دے کے ادا کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ چالان کا جرمانہ عام طور پر 150 سے 400 رنگٹ تک ہوتا ہے جو کہ اس ایک مہینہ کی دی گئی رعائتی مدت میں صرف 50 رنگٹ دے کے ادا کیا جاسکے گا ۔

Eid ul fitr malaysia
Comments (0)
Add Comment