جمیعت علماء اسلام متحدہ عرب امارات کی طرف سے مولانا مفتی عبدالشکور کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

مولانا رحیم اللہ حقانی نے مفتی عبدالشکور کی تاریخی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کیا

ڈاکٹر عمران اکبرکی جانب سے دیے جانے والے ڈنر میں JUI کے عہدیداروں کی شرکت

دبئی (طاہر منیر طاہر) جمیعت علماء اسلام متحدہ عرب امارات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران اکبرکی جانب سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی راہنما اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور "شہید” مولانا مفتی عبدالشکور رحمہ اللہ کے حوالے سے عجمان میں تعز یتی ریفرنس اورافطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔

تعز یتی ریفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری شیر باچا نے حاصل کی۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر عمران اکبر نے سرانجام دیئے۔ مولانا رحیم اللہ حقانی نے مفتی عبدالشکور کے لئے فاتحہ خوانی کر کے مفتی عبدالشکور کی تاریخی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔

شاعرجمیعت احسان اللہ فاروقی نے تعزیتی نظم پیش کی۔ اس موقع پر صدر سلیم اکبر باچا، مرکزی امیر مفتی عزیز الرحمن، مولانا شیر باچا ،مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی خواجہ جان خٹک، مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ناصر درویش، سوشل میڈیا ٹیم کے تمام ممبران بشمول حامد علی، عامر سہیل، نوید احمد، صدام آفریدی، گوہر شاہ سمیت تمام کارکنان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

آخر میں میزبان ڈاکٹر عمران اکبر نے شارجہ، عجمان،دبئی اور العین سے آئے ہوئے ساتھیوں کاشکریہ ادا کیا اورمفتی عبدالشکور کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم کیا۔

جمیعت علماء اسلام متحدہ عرب اماراتمولانا مفتی عبدالشکور
Comments (0)
Add Comment