پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوھدری عبدالرزاق گجر کی طرف سے عید ملن تقریب کا اہتمام

تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کےعہدیداروں اورچوھدری عبدالرزاق کے دوستوں نے شرکت کی

مہمانوں کی تواضع نوع و اقسام کے کھانوں سے، اورمتحدہ عرب امارات اور پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی

دبئی (طاہر منیر طاہر) ماہ رمضان کا اختتام ہوتے ہی دبئی اور دیگر ملحقہ ریاستوں میں "عید ملن” پارٹیوں اورتقریبات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

"عید ملن” پارٹی کے سلسلہ کی پہلی تقریب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوھدری عبدالرزاق گجر کی طرف سے شارجہ میں منعقد کی گئی، جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اورچوھدری عبدالرزاق کے دوستوں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والوں میں سہیل عامرگھمن، محمد شہزاد بٹ، محمد عامر، جان قادر، محمد اشتیاق، محمد عبداللہ رزاق، چودھری ظہیر گجر، رانا انیس، ندیم پراچہ، فیصل رمضان، زمان خان، چودھری ساجد، سعید سلیم، اسلم سرکانی اور محمد اشفاق کے علاوہ متعدد لوگ شامل تھے۔

عید ملن میں دبئی، شارجہ اورعجمان سے سیاسی سماجی و بزنس کمیونٹی کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی، عید ملن پارٹی میں شرکائے تقریب کی تواضع نوع و اقسام کے کھانوں سے کی گئی۔

تقریب کے آخر میں میزبان چوھدری عبدالرزاق گجرنے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

eid milan partyپاکستان مسلم لیگ نچوھدری عبدالرزاق گجرعید ملن تقریب
Comments (0)
Add Comment