امارات میں عید کے موقع پر جشن نیزہ بازی تقریب کا اہتمام،13ٹیموں نے حصہ لیا

چکوال کی نمائندگی ملک تصدق حسین اعوان اور راجہ عاطف ظہور بھون نے کی

میجر جنرل ڈاکٹر محمد عیسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

مہمانان گرامی میں راشد المرزوعی، مفتح الحراسی، خالد القرانی، عبداللہ سلیمانی، عبداللہ لطیف الحمدی اور علی المرزوعی شامل تھے

دبئی (طاہر منیر طاہر) امارات میں عید کے موقع پر جشن نیزہ بازی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کا انتظام یو اے ای ٹینٹ بیگینگ کمیٹی نے کیا۔ چکوال کی نمائندگی ملک تصدق حسین اعوان اور راجہ عاطف ظہور بھون نے کی۔ جشن میں 13 ٹیموں نے شرکت کی، میجر جنرل ڈاکٹر محمد عیسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

زمزم الیکٹرونکس سے چھوٹے بھائی بڑے بھائی اور مولانا عثمان نے خصوصی شرکت کی ۔ سیکشن نیزہ بازی میں ملک تصدق حسین اعوان کے حسینی اعوان کلب نے اوّل پوزیشن ،ٹیم بو دہیب نے دوم پوزیشن جب کہ SBHA STABLE ابو ظہبی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس کے علاوہ دوسری تمام گیمز میں تمام ٹیموں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،دیگر مہمانان گرامی میں راشد المرزوعی، مفتح الحراسی، خالد القرانی، عبداللہ سلیمانی، عبداللہ لطیف الحمدی، علی المرزوعی شامل تھے۔ چکوال سمیت امارات میں رہنے والے دیگر شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب شام 6 بجے شروع ہوئی اور رات گئے تک جاری رہی۔ میدان متحدہ عرب امارات کے پرچموں اور دیگر جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔ جشن نیزہ بازی دیکھنے کے لیے امارات میں موجود پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے شائقین نے کثیر تعداد میں شامل تھے۔

جشن نیزہ بازی کو منعقد کروانے میں کمیٹی میں شامل نعیم زرگر، ملک تصدق اعوان، راجہ عثمان، شانی خان، راجہ عاطف ظہور، سلیم احمد، احمد سعید اور مناظر علی رانجھا اور ملک آصف اعوان پرنس آف بوچھال راجہ رضوان حسین محمد عارف قریشی وسیم اکرم نے کلیدی کردار ادا کیا۔ میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی جس میں اچھی کارکردگی دیکھانے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

تقریب کے اختتام پر ملک تصدق حسین اعوان ،راجہ عاطف ظہور پرنس آف بھون اور ذیشان شانی مدروٹہ نے کہا کے ہم اپنی مٹی سے جُڑے لوگ ہیں۔ پھوٹوہار کی ثقافت (نیزہ بازی) کو بیرون ملک میں بھی متعارف کروانے اور پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ چکوال سمیت تمام شرکاء کا شکریہ جن کے تعاون کے بغیر اتنا کامیاب پروگرام ممکن نہیں تھا۔

امارات، جشن نیزہ بازی تقریب
Comments (0)
Add Comment