پاکستان تحریک انصاف کا 27 واں یوم تاسیس حقیقی آزادی کی تاریخ رقم کر رہا ہے،یاسر امتیاز اعوان

پاکستانی قوم عمران خان کو ان کی سیاسی جدوجہد اور عوامی حقوق کی ترجمانی پر خراج تحسین پیش کرتی ہے

ہر فرد پاکستان کو آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کرے

دبئی (طاہر منیر طاہر) 25 اپریل 1996 کو شروع ہونے والی جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ عمران خان نے سوئی ہوئی غلام قوم کو شعور دیا ہے کہ وہ حقیقی آزادی حاصل کر سکتی ہے۔ پاکستانی قوم عمران خان کو ان کی سیاسی جدوجہد اور عوامی حقوق کی ترجمانی پر خراج تحسین پیش کرتی ہے اور حقیقی جمہوریت اور آزادی کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہا ر یاسر امتیاز اعوان بانی ممبر پی ٹی آئی مڈل ایسٹ، سینئر لیڈر پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات نے کیا، انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے یہ تحریک شروع کی تو شاید حالات اتنے مشکل نہیں تھے جتنے آج ہیں۔ ایک بہتر پاکستان کے حصول کے لیے ہمیں بس اسی طرح ڈٹے رہنا ہو گا اور وہ دن زیادہ دور نہیں جب ہم حقیقی آزادی حاصل کر لیں گے۔

میں ان لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے 27 سال تک انصاف، انسانیت اور خودداری کی جدوجہد میں حصہ لیا۔ یاسرامتیاز اعوان نے کہا کہ جیتیں ہوں گی، ہار بھی ہوں گی لیکن فی الحال وفاداری کو غالب ہونا چاہیے اور یہی کامیابی حاصل کرنے کا کلیدی عنصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس جدوجہد میں 2004 میں شامل ہوا اور تب سے میں عمران خان کی انصاف، انسانیت اور عزت نفس کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں پاکستان کو ایک آزاد اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں اور ہر ایک سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ہمارے پاکستان کو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

PTIیاسر امتیاز اعوان
Comments (0)
Add Comment