2پاکستانی شہری سوڈان سے انخلاء کے بعد بحفاظت ابوظہبی پہنچ گئے

ہم اپنے دونوں شہریوں کو نکالنے پر متحدہ عرب امارات کے شکر گزار ہیں،سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی

ابوظہبی (طاہر منیر طاہر) دو پاکستانی شہری آج سہ پہر سوڈان سے انخلاء کے بعد بحفاظت ابوظہبی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوڈان سے نکالے گئے دیگر شہریوں کے ساتھ ایک طیارہ دو پاکستانی شہریوں کو لے کر آج سہ پہر بحفاظت ابوظہبی پہنچ گیا، انخلاء متحدہ عرب امارات کے تعاون سے کیا گیا ہے،متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے شیئر کیا۔

ابوظہبی ہوائی اڈے پر سفیر ترمذی نے کہا کہ سوڈان سے پاکستان ہر پاکستانی کا محفوظ انخلا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ ہم اپنے دونوں شہریوں کو نکالنے پر متحدہ عرب امارات کے شکر گزار ہیں۔ ہم متحدہ عرب امارات میں پاکستانی مشن میں آج سہ پہر پہنچنے والے پاکستانیوں کو مکمل تعاون فراہم کرتے ہیں۔

سفیر ترمذی نے کہا یہ گروپ پورٹ سوڈان سے ابوظہبی کے لیے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ابوظہبی پہنچا۔

ابوظہبی پہنچ گئےپاکستانی شہریسوڈان سے انخلاء
Comments (0)
Add Comment