پی ایم ایل این دبئی اور پی او سی گلوبل کے انفارمیشن سیکرٹری وقاص گھمن کوتہرا صدمہ

ٹریفک حادثہ میں وقاص گھمن کی اہلیہ، ہمشیرہ اور بیٹا جاں بحق

حادثہ سوہاوہ کے قریب پیش آیا، وقاص گھمن اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں وقاص گھمن سے اظہار تعزیت اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی

تعزیتی اجلاس میں پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کی بھر پور شرکت

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن دبئی اور پی او سی گلوبل کے انفارمیشن سیکرٹری وقاص گھمن کو گزشتہ دنوں پاکستان میں تہرا صدمہ برداشت کرنا پڑا جس میں ان کی فیملی کے تین افراد ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران وقاص گھمن اپنی گاڑی پر فیملی کے ہمراہ راولپنڈی سے سیالکوٹ واپس آ رہے تھے کہ انہیں سوہاوہ کے قریب ہائی وے پر حادثہ پیش آ گیا۔

ان کی گاڑی ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جسے وہ خود چلا رہے تھے، گاڑی میں سوار ان کی اہلیہ، ہمشیرہ اور جوان سال بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ وقاص گھمن کو شدید اندرونی اور بیرونی چوٹیں آئیں، پاکستان میں تین ہفتے علاج کے بعد وہ دبئی واپس آ گئے۔

دبئی میں وقاص گھمن سے اظہار تعزیت اور مرحومین کی دعائے مغفرت کے لئے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں تعزیتی اجلاس ہوا جس میں سہیل عامر گھمن، حافظ زاہد علی، ملک عامر نوید، طاہر منیر طاہر، محمد جمیل بنگیال،عبدالمجید مغل، عمر بلوچ، چودھری ظہیر گجر،عرفان اقبال طور، عبدالرزاق گجر، راجہ محمد نصیر، غلام مصطفیٰ مغل اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔

پی ایم ایل این دبئی کے محمد شہزاد بٹ اور میاں غلام محی الدین نے وقاص گھمن کی رہائش گاہ پر جا کر تعزیت کی، اس موقع پر وقاص گھمن کے دوست و احباب، پارٹی کارکنوں اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے ان سے تعزیت اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔

پی ایم ایل این دبئیوقاص گھمن
Comments (0)
Add Comment