کینیڈین میئر پیٹرک براؤن کا پاکستان کے پرائیوٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ پر دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کینیڈا کے شہر برامپٹن کے میئر نے پاکستان کے پرائیوٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے چیئرمین خورشید برلاس نے وفد کے ہمراہ کینیڈا کے شہر برامپٹن کے میئر پیٹرک براؤن سے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پیٹرک براؤن نے مجموعی عالمی صورتحال کے علاوہ دوطرفہ تعلقات اور تجارت ، سرمایہ کاری سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر پیٹرک براؤن نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان انتہائی خوشگوار تعلقات ہیں جنہیں سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبوں میں مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین خورشید برلاس نے کہا کہ پاکستان میں کینیڈا کے سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے دونوں ملکوں کے درمیان اس میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل، چمڑے سے بنی اشیا، اسپورٹس مصنوعات، کیمیکلز، کارپٹس اور طبی آلات کی ایکسپورٹ سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

دوران گفتگو پیٹرک براؤن چیئرمین پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے چیئرمین خورشید برلاس کو دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے کینیڈا کے دورے کی دعوت بھی دی۔

ملاقات میں شاہ کنسلٹنٹ کے ناصر شاہ ،فاد وحید، امین الرحمن،شمریز اقبال،فہد برلاس، جے سیون ایکن کے محمد فیاض اعوان، سی ای او ایکسپریس گروپ اعجاز الحق بھی موجود تھے۔

Patrick Brownپرائیوٹ سیکٹرسرمایہ کاریکینیڈین میئر پیٹرک براؤن
Comments (0)
Add Comment