فرانس:پاکستان بزنس فورم وہی کام کررہا ہے جو سفارتخانہ پاکستان اور حکومت پاکستان کی ترجیح ہے،سفیر پاکستان عاصم افتخار

پاکستان بزنس فورم فرانس کا سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد کے اعزاز میں عشائیہ

پیرس (سلطان محمود سے) پاکستان بزنس فورم فرانس کا سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد کے اعزاز میں عشائیہ ، پاکستان بزنس فورم وہی کام کررہا ہے جو سفارتخانہ پاکستان اور حکومت پاکستان کی ترجیح ہے، سفیر عاصم افتخار پاکستان بزنس فورم نے اپنے پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس فورم فرانس کی جانب سے سفیر پاکستان عاصم افتخار کے اعزاز میں اعشائیہ کا اہتمام کیاگیا، سفیر پاکستان فرانس عاصم افتخار نے سفارتخانہ کے عملے کے ہمراہ شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان بزنس فورم فرانس کی اعلیٰ قیادت سمیت پاکستانی بزنس کمیونٹی اور صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت سلمان اسلم نے حاصل کی۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے صاحبزادہ عتیق الرحمان نے پاکستان بزنس فورم کی ٹیم، بزنس کمیونٹی اور صحافیوں کا سفیر پاکستان عاصم افتخار سے تفصیلی تعارف کروایا جس کے بعد سلمان اسلم نے پاکستان بزنس فورم کی دو سالہ کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کی۔

بزنس فورم فرانس کے عہدیداران نے سفیر پاکستان کو بزنس فورم کے قیام اور اہم سنگ میل عبور کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی، سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں بزنس فورم کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بزنس فورم فرانس میں ٹریڈ اور بزنس کے حوالے سے جو اقدامات کررہا ہے یہ سب سفارتخانہ پاکستان اور ریاست پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

پاکستان اور فرانس کے درمیان باہمی تعلقات و ٹریڈ میں اضافہ کے لئے سفارتخانہ پاکستان ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہا ہے، بزنس فورم کو اس حوالے سے جو بھی تعاون و مدد درکار ہوگی سفارتخانہ کی ٹیم اس حوالے سے بزنس فورم کے شانہ بشانہ ہوگی۔

تقریب سے حاجی محمد اسلم چوہدری ، سردار ظہور اقبال ، یاسر خان ، صاحبزادہ عتیق الرحمن ، سلمان اسلم ، راجہ علی اصغر اور میزبان چوہدری سجاد موہاڑی نے بھی خطاب کیا۔

Ambassador of Pakistan Asim Iftikhar AhmedPakistan Business Forum Franceسفیر پاکستان عاصم افتخار احمد
Comments (0)
Add Comment