عصر حاضر میں الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کی اپنی اہمیت،لیکن آج بھی اخبار اور کتاب کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں

صحافی اپنے قلم سے معاشرتی مسائل کو اجاگر کرکے خلق خدا کی حقیقی خدمت کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں

پاکستان سے آنے والے صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں صحافیوں کا اظہار خیال

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں پاکستان کے معروف کالم نگار محمد فاروق چوہان، علامہ عبدالستار عاصم اور اشرف شریف کی شرکت

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام پاکستان سے آئے ہوئے معروف کالم نگاروں روزنامہ جنگ کے کالم نگار محمد فاروق چوہان ، روزنامہ خبریں کے کالم نگار علامہ عبدالستار عاصم اور روزنامہ 92 کے کالم نگار اشرف شریف کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں کیا گیا جس کی صدارت پاکستان جرنلسٹ فورم دبئی کے صدر طاہر منیر طاہر نے کی جبکہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی جانب سے نعیم رسول اور محمد ابوبکرامتیاز نے طاہر منیر طاہر کے ہمراہ مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

تقریب کی نظامت کے فرائض حافظ زاہد علی نے سرانجام دئیے جبکہ پاکستان جرنلسٹ فورم کے، اے آر وائی کے اشفاق احمد، شیخ پرویز، اعجاز گوندل، خالد محمود گوندل، کاشان تمثیل ہاشمی، عارف شاہد، احمد سارنگ، معین صمدانی، معروف ادبی شخصیت سرمد خاں اور طاہر بندیشہ نے شرکت کی۔

تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئےروزنامہ جنگ کے کالم نگار محمد فاروق چوہان، روزنامہ خبریں کے کالم نگار علامہ عبدالستار عاصم اور روزنامہ 92 نیوز کے کالم نگار اشرف شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کی وطن عزیز کے لئے محبت اور خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

جبکہ طاہر منیر طاہر اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ جدید دور میں الیکڑانک اور ڈیجیٹل میڈیا کی اپنی اہمیت ہے لیکن آج بھی اخبار اور کتاب کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ صحافی اپنے قلم سے معاشرتی مسائل کو اجاگر کرکے خلق خدا کی حقیقی خدمت کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پرپاکستان سے آئے صحافیوں کی توجہ امارات میں پاکستانی سکولوں کی تعداد میں اضافے اور یہاں کی جیلوں میں بند لمبی سزاؤں والے پاکستانی قیدیوں کو پاکستان کی جیلوں میں منتقل کرنے کے سلسلہ میں دلائی گئی اور ان سے التماس کی گئی وہ اس سلسلہ میں اپنے قلم کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے ارباب اختیار کی توجہ دلائیں تا کہ بہت سوں کا بھلا ہوجائے۔علامہ عبدالستارعاصم اور محمد فاروق نے نعیم رسول، محمد ابوبکرامتیاز اور طاہر منیر طاہر کو اپنی کتب بھی پیش کیں۔

الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیاپاکستان ایسوسی ایشن دبئیپاکستان جرنلسٹ فورم
Comments (0)
Add Comment