پاکستان ہاؤس میں انعقاد پذیر ہونے والے دو روزہ دبئی فنٹیک سمٹ 2023 میں پاکستان کی شرکت

فنٹیک سیکٹرمیں کام کرنے والی مختلف پاکستانی کمپنیوں کے 20 نمائندوں نے حصہ لیا

سفیرفیصل نیاز ترمذی نے آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان اور پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا

پاکستان سے آنے والے وفد نے پرتپاک مہمان نوازی اور قابل قدر تعاون پر سفیرپاکستان کا شکریہ ادا کیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) ابو ظہبی میں انعقاد پذیر ہونے والے دو روزہ دبئی فنٹیک سمٹ 2023 میں فنٹیک سیکٹر میں کام کرنے والی مختلف پاکستانی کمپنیوں کے 20 نمائندوں نے شرکت کی۔

سفیر فیصل نیاز ترمذی نے 11 مئی 2023 کو پاکستان ہاؤس میں فن ٹیک کمپنیوں کے مندوبین کی میزبانی کی جو 8 اور9 مئی 2023 کو دو روزہ دبئی فنٹیک سمٹ 2023 میں شرکت کے لئے اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود تھے۔

سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی نے وفد کو Hub71 کے مطالعا تی دورہ کی سہولت بھی فراہم کی۔ Hub71 ابوظہبی کا عالمی ٹیک ایکو سسٹم ہے جو کسی بھی شعبے میں ٹیک کمپنیوں کو عالمی منڈیوں، ایک کیپیٹل ایکو سسٹم، اور فارورڈ تھنکنگ ریگولیشن کے تحت چلنے والے شراکت داروں کے عالمی نیٹ ورک تک رسائی فراہم کر کے قابل بناتا ہے۔

سفیرفیصل نیاز ترمذی نے آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیتوں اور پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے دورہ کرنے والی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ متحدہ عرب امارات میں اپنے قدم جمانے کے لیے اس طرح کی تقریبات میں شرکت کریں۔

انہوں نے انہیں ان کی مستقبل کی کوششوں میں سفارت خانے کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا جبکہ وفد نے پرتپاک مہمان نوازی اور قابل قدر تعاون پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

Dubai Fintech Summit 2023دبئی فنٹیک سمٹ2023
Comments (0)
Add Comment