پاکستان جرنلسٹ فورم یو اے ای کے زیر اہتمام عبدالمجید بٹ مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

تعزیتی اجلاس پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ہوا،پی جےایف کے ممبران کی شرکت

تعزیتی اجلاس میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے عہدیداران اور پاکستان سے آئے صحافی بھی شریک ہوئے

اجتماعی دعا میں مرحوم عبدالمجید بٹ کی مغفرت و بخشش اورلواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی گئی

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان جرنلسٹ فورم، یو اے ای اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئ کے زیر اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ایک تعزیتی اجلاس سیالکوٹ کے سینئر فوٹو جرنلسٹ عبدالمجید بٹ کی یاد میں ہوا ۔

اجلاس میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدر طاہر منیر طاہر دیگر ممبران وعہدیداران اشفاق احمد، حافظ زاہدعلی، شیخ ایم پرویز، اعجاز گوندل، خالد محمود گوندل، کاشان تمثیل ہاشمی، عارف شاہد، احمد سارنگ کے علاوہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی جانب سے نعیم رسول اور محمد ابوبکرامتیاز نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے معروف صحافی روزنامہ جنگ کے کالم نگار محمد فاروق چوہان ، روزنامہ خبریں کے کالم نگار علامہ عبدالستار عاصم اور روزنامہ 92 کے کالم نگار اشرف شریف بھی تعزیتی اجلاس میں موجود تھے۔

اس موقع پراجتماعی دعا میں مرحوم عبدالمجید بٹ کی مغفرت و بخشش اورلواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی گئی۔

پاکستان ایسوسی ایشن دبئیپاکستان جرنلسٹ فورم یو اے ایعبدالمجید بٹ مرحوم
Comments (0)
Add Comment