ابو ظہبی(ویب ڈیسک)امارات ایئرلائن نے یورپ ٹور پر جانے والے اپنے صارفین کے لیے نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صرف 9 درہم کی ادائیگی پر یورپ ٹور کی بکنگ ہوجائے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق معروف ایئرلائن کمپنی امارات کی اس خصوصی پیشکش سے فائدہ اُٹھانے کی آخری تاریخ 24 مئی ہے۔ صرف 9 درہم کی ادائیگی سے نہ صرف فلائٹ بلکہ ہوٹل بھی بک ہوجائے گا۔
امارات ایئرلائن کا کہنا ہے کہ اس پیشکش کا مقصد دنیا میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
یورپی ممالک کے علاوہ اس اسکیم کے ذریعے ترکیہ اور اٹلی کا سفر بھی کیا جا سکتا ہے۔ 24 مئی تک بکنگ کروانے والے سیاح 30 نومبر تک کسی بھی وقت سفر پر روانہ ہوسکتے ہیں تاہم سفر سے 25 روز قبل بقیہ رقم جمع کرانا ہوگی۔
خیال رہے کہ پیشگی بکنگ منسوخ کرانے پر 90 درہم ناقابل واپس ہوں گے۔