اے آر وائی (ARY) ٹی وی کے سی ای او سلمان اقبال کی بیٹی کی رحلت پر اظہار تعزیت

تعزیتی اجلاس کا اہتمام پاکستان جرنلسٹ فورم نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں کیا

اجلاس میں صحافیوں اورپاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے نمائندگان کی شرکت

سلمان اقبال سے اظہار تعزیت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی گئی

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان جرنلسٹ فورم، یو اے ای اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے زیر اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ایک تعزیتی اجلاس ہوا جس میں اے آر وا ئی (ARY) ٹی وی کے سی ای او سلمان اقبال کی بیٹی کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا گیا۔

تعزیتی اجلاس میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدر طاہر منیر طاہر دیگر ممبران وعہدیداران اشفاق احمد (ARY)، حافظ زاہدعلی، شیخ ایم پرویز، اعجاز گوندل، خالد محمود گوندل، کاشان تمثیل ہاشمی، عارف شاہد، احمد سارنگ کے علاوہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی جانب سے نعیم رسول اور محمد ابوبکرامتیاز نے شرکت کی۔

تعزیتی اجلاس میں پاکستان سے آئے ہوئے معروف صحافی روزنامہ جنگ کے کالم نگار محمد فاروق چوہان ، روزنامہ خبریں کے کالم نگار علامہ عبدالستار عاصم اور روزنامہ 92 کے کالم نگار اشرف شریف بھی موجود تھے۔

اس موقع پراجتماعی دعا میں سلمان اقبال کی بیٹی کی مغفرت و بخشش اورلواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی گئی۔

اے آر وا ئی (ARY)سلمان اقبال
Comments (0)
Add Comment