مانچسٹر:سپریم کورٹ آف پاکستان کے معروف وکلا میاں علی اشفاق اور اظہر صدیق کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

بزنس مین کامران عطا خان اور انکے بھائی عثمان عطا خان نےمعروف وکلا کی مانچسٹر آمد پر والہانہ استقبال کیا

نومنتخب کونسلر سولسٹر بلال بابر نے پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی اور اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اعلامیہ پیش کیا

مانچسٹر(وسیم چودھری)سپریم کورٹ آف پاکستان کے معروف وکلا میاں علی اشفاق، اظہر صدیق کی مانچسٹر آمد پر مانچسٹر کے بزنس مین کامران عطا خان اور انکے بھائی عثمان عطا خان نے والہانہ استقبال کیا اور مانچسٹر کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کا اہتمام کیا، تقریب میں پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی، اور موجودہ صورتحال میں پکڑ دھکڑ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکلا میاں علی اشفاق، اظہر صدیق نے پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی میں حائل رکاوٹوں پر روشنی ڈالی ،قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر نے اوورسیز پاکستانیز کمیونٹی کی پاکستان کے لئے خدمات اور اوورسیز کی کامیابیوں پر بات چیت کی۔

نومنتخب کونسلر سولسٹر بلال بابر نے پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے اعلامیہ پیش کیا ۔

اس موقع پر میزبان کامران عطا خان ، نومنتخب کونسلر سولسٹر بلال بابر، سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل میاں اشفاق علی ، پی ٹی آئی یوکے کے صدر ملک عمران خلیل، سابق صدر رانا عبدالستار،بزنس کمیونٹی سے محمد افضل ، چودھری محمد سعید ، سابق مئیر ٹریفرڈ ٹاؤن اعجاز ملک و دیگر کا کہنا تھا پاکستان میں سیاسی، معاشی اور آئینی بحرانوں سے بڑے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہوئی ہے، آئین و قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی معاشرہ بھی ترقی نہیں کرسکتا ہے، اوورسیز پاکستانی کی خدمات پاکستان کے لئے قابل ستائش ہیں تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں میاں غفار، طاہر چودھری،اقبال صدیقی، محمد ضمیر ، شعیب تاج کیانی، ملک طارق ، عدیل چودھری،ڈاکٹر حامد مشرقی، سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

نومنتخب کونسلر بلال بابر نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پاکستان حکومت کو عملی اقدامات کے لئے گزارشات پیش کیں۔

azhar siddiqmian ali ishfaqاظہر صدیقمانچسٹرمیاں علی اشفاق
Comments (0)
Add Comment