تعزیتی اجلاس میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی اور قونصل جنرل حسن افضل خان کی شرکت
ڈاکٹر ظفر اقبال کی روح کوایصال ثواب کے لئے تعزیتی اجلاس کا اہتمام اسماعیل مغل نے کیا
دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی قونصلیٹ کے سابق پریس قونصلر ڈاکٹر ظفر اقبال گزشتہ دنوں لاہور میں انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر ظفر اقبال کی روح کوایصال ثواب کے لئے اسماعیل مغل نے دبئی میں تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا۔
جس میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی اور قونصل جنرل حسن افضل خان کے ساتھ ظفر اقبال، چوہدری عبدالحمید، اقبال داؤد، صدر بزنس کونسل، ایم اعجاز، ایم نعیم، خواجہ اسد اللہ، بابر اسلام، سمیع اللہ، عبدالقدوس، شبیر مرچنٹ، حاجی منظور، مجیب الرحمن، خورشید خان، عبدالغفور، بوہرہ کمیونٹی کے شبیر بھائی رشید صاحب بورڈ سیکرٹری، خزیمہ گودھر والا بورڈ ممبر، طاہر ان والا سینئر بورڈ ممبراور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرحوم ڈاکٹر ظفر اقبال اور اسماعیل مغل کی اہلیہ کے لئے قرآن خوانی ہوئی، اجتماعی دعا میں مرحوم ڈاکٹر ظفر اقبال اور اسماعیل مغل کی اہلیہ کے لئے دعائے مغفرت و بخشش اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی گئی۔