مذمتی اجلاس کا انعقاد اوسلو ناروے میں معروف کاروباری شخصیت اور فوکل پرسن شیخ جنید طارق کی جانب سے کیا گیا
اوسلو(رپورٹ:عقیل قادر)اوسلو ناروے میں معروف کاروباری شخصیت اور فوکل پرسن شیخ جنید طارق نے پاکستان بھر میں 9 مئی کوہونے والے جلاؤ گھیراؤ، فوجی و نجی تنصیبات پر ہو نے والے حملوں کے خلاف ایک مذمتی اجلاس ” ہم سب کا پاکستان ” کے عنوان سے منعقد کیا، اجلاس میں مختلف تنظیموں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
مقررین نے جی ایچ کیو، قائد اعظم ہا ئو س، کور کمانڈر ہا ئوس ، کرنل شیر خان کے مجسمے کو مسمار کرنے ،ایم ایم عالم کے تاریخی جہاز کو جلانے ،لوگوں کی نجی املاک ،مساجد اور گاڑیوں کو جلانے پر دکھ ، افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا اور ان واقعات کی شدید مزمت کی۔
انہوں نے حکومت پاکستان سے ان واقعات میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیااور اندرون اور بیرون ملک جو لوگ سوشل میڈیا پر فیک اکاؤنٹس بنا کر پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں انہیں ایکسپوز کیا جائے۔
مقررین میں سماجی شخصیت ڈاکٹر مغیث،علی اصغر شاھد، پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے انفارمیشن سیکرٹری چوہدری اسمائیل سرور بھٹیاں ، معروف کاروباری شخصیت شکیل اختر( درامن ) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمر اقبال شامل تھے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے مقتدر حلقوں کو ٹیبل ٹاک اور ڈائیلاگ کا آغاز کرنا ہو گا۔
اجلاس کے مہمان خصوصی پاکستان ایمبیسی کے ویلفیئر اتاشی آصف حمید تھے۔ اجلاس کے آخر میں شرکاء کی تواضع کا بھی اہتمام کیا گیا۔