28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کر کے محمد نواز شریف نے پاکستان کو نہ قابل تسخیر بنا دیا،شمع بٹ

28 مئی کے ایٹمی دھماکوں کے بعد نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدو لت سعودی عرب نے پاکستان کابھرپور ساتھ دیا

آج پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت ہے جس کا کریڈٹ پی ایم ایل این کے قائد محمد نواز شریف کو جاتا ہے

دبئی/ پرتگال (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) پرتگال کی صدر شمع بٹ نے کہا ہے کہ 28 مئی پاکستان کے لئے تاریخی دن ہے کیونکہ اسی روز میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو دفاعی لحاظ سے ناقابل شکست بنادیا تھا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی اور پھر نواز شریف پر عالمی دباؤ ڈالا کہ پاکستان ایٹمی دھماکے نہ کرے اس کے بدلے پاکستان کو اربوں ڈالر دینے کا لالچ دیا گیا اور پھر عالمی پابندیوں کی بھی دھمکیاں دی گئیں مقصد صرف یہ تھا کہ پاکستان ایٹمی دھماکے نہ کرے اور ہمیشہ بھارت کے دباؤ میں رہے اور بھارت کی پاکستان پر نفسیاتی برتری قائم ہوجائے مگر میاں نواز شریف نے عالمی دباؤ مسترد کردیا پابندیوں کی پرواہ نہیں کی اور ایٹمی دھماکے کردیئے جس کے بعد معاشی پابندیوں کی پرواہ نہیں کی اور پاکستان کو دفاعی لحاظ سے مضبوط بنادیا ۔

انہوں نے کہا کہ 28 مئی کے بعد نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت سعودی عرب نے پاکستان کابھرپور ساتھ دیا اور پاکستان معاشی پابندیوں سے نکل آیا اور آج پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت ہے اگر اس وقت نواز شریف ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ نہ کرتے تو آج جنوبی ایشیا میں بھارت کی بالادستی رہتی،جس طرح بھارت اپنے ملک کی اقلیتی برادریوں پرظلم کررہا ہے وہ مظالم پورے خطے میں کررہا ہوتا ۔

انہوں نے کہا کہ جس نواز شریف نے پاکستان کو دفاعی لحاظ سے مضبوط بنایا اسی نواز شریف کو ثاقب نثار ، قمر جاوید باجوہ ، فیض حمید نے مل کر وزارت عظمیٰ سے ہٹاکر بے بنیاد کیس میں سزا دی آج سارے کردار حقائق بیان کررہے ہیں کہ نواز شریف کو جھوٹے کیس میں سزا ملی اب وقت آگیا ہے کہ جن کرداروں نے پاکستان کو دفاعی لحاظ سے مضبوط کرنے والے میاں نواز شریف کو سزا دلانے میں کردار ادا کیا انہیں قانون کے کٹہڑے میں لاکر کھڑا کیا جائے اور نواز شریف کی خدمات کا اعتراف کیا جائے ۔

Pakistan nuclear poweryoum e takbeerیومِ تکبیر
Comments (0)
Add Comment