کویت وزارت صحت اور اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن پاکستان (OEC) کے درمیان تعاون کے معاہدہ میں توسیع

کویت(محمد عرفان شفیق) کویت میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق اور کویت کی وزارت صحت کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر مصطفی نے کویت وزارت صحت اور پاکستان کی اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (ای او سی) کے درمیان تعاون میں توسیع کے معاہدہ دستخط کئے۔

دستخطوں کی تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے حکام اور وزارت صحت کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمن المطیری اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ فریقین نے ہیلتھ کئیر کے شعبہ میں تعاون کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

انڈر سیکرٹری نے خدمات کی فراہمی میں پاکستانی پروفیشنلز کے مثبت کردار کا اعتراف کیا، خاص طور پر کووڈ 19 بحران کے دوران انہوں نے میڈیکل پروفیشنلز کی پیشہ وارانہ مہارت اور کام سے لگن کی تعریف کی اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔

سفیر پاکستان ملک محمد فاروق نے کہا کہ معاہدہ میں توسیع پاکستان اور کویت کے دو طرفہ تعلقات میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ معاہدہ میں توسیع کے مطابق کویت وزارت صحت کی ضرورت کے مطابق پاکستانی ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کی مسلسل بھرتی کے ذریعہ دو طرفہ تعاون کو جاری رکھا جائے گا اور یہ دونوں ممالک کے درمیان ہیلتھ کئیر کے شعبہ میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ہو گا۔

پاکستان اور کویت نے جی ٹو جی فریم ورک کے تحت پاکستان سے کویت کیلئے پاکستان سے کویت کیلئے ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کی بھرتی کے معاہدہ پر جولائی 2020 میں دستخط کئے تھے۔

Ministry of Health KuwaitOECOverseas Employment Corporationاوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن پاکستانکویت وزارت صحت
Comments (0)
Add Comment