سائبان تحریک کے بانی و روح رواں حسین مجروح اور سمیرا ساجد ناز کی سائبان تحریک کے حوالے سے ملاقات
علم و ادب پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور فکر سخن و سائبان تحریک کی کارکردگی زیر بحث رہی
دبئی (طاہر منیر طاہر) سائبان تحریک کے مرکزی دفتر میں تحریک کے بانی و روح رواں حسین مجروح اور سمیرا ساجد ناز کی سائبان تحریک کے حوالے سے ملاقات ہوئی ملاقات کے دوران سائبان تحریک کی موجودہ صورت حال مختلف اضلاع میں تحریک کی پیش قدمی، سائبان کے سہ ماہی رسالے اور سیالکوٹ میں تحریک کے زیر اہتمام ہونے والے پروگراموں اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
سائبان تحریک کا ادب کی دنیا میں ایک مثبت اور دور رس نتائج پر حامل قدم پر عمل پیرا ہونے کا عزم کرتے ہوئے تحریک کے بانی و روح رواں حسین مجروح کو سمیرا ساجد ناز نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ہائی اسکولوں اور کالجز میں بزم ادب کے آغاز کےلئے جاری نوٹس پر عمل درآمد کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ جس سے آنے والی نسلوں میں ادب کا رحجان پیدا ہوگا اور بہترین قاری پیدا ہونگے۔
ملاقات میں موجودہ ادب پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور فکر سخن و سائبان تحریک کی کارکردگی زیر بحث رہی- حسین مجروح نے سمیرا ساجد ناز کے ذوق مطالعہ کے لیے فکشن پر کچھ کتب تحفہ میں عطا کیں۔