دبئی (تارکین وطن نیوز ) سیکرٹری فنانس پی پی پی گلف محمد ارشد بٹ کی جانب سے دبئی متحدہ عرب امارات میں 18اکتوبر 2007سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں فاتحہ و قرآن خوانی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کےصدر میاں منیر ہانس نے کی ۔آغاز تقریب اللہ پاک کے نام اور تلاوت کلام پاک سے قاری عبید الرحمان نے کیا۔نعت خواں قاری سجاد قادری نے نعتیہ کلام پیش کیا۔نظامت کے فرائض عرفان قمر گوندل ڈپٹی جنرل سیکرٹری گلف نے ادا کئے۔
سانحہ کارسازآج سے 14برس قبل 18اکتوبر 2007 کو اس وقت رونما ہوا ۔جب سابقہ وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو ساڑھے آٹھ سال کی جلا وطنی کے دن گزارکر اپنے وطن پاکستان واپس لوٹیں۔اوران کے عقیدت مند جیالے اپنی قائد بینظیر کے استقبال کی خوشی میں پاکستان بھر سے لاکھوں کی تعداد میں کراچی ائیرپورٹ پہ قافلوں کی صورت میں موجود تھے۔بینظر بھٹو کا قافلہ کراچی ائیرپورٹ سے بلاول ہاؤس کی طرف رواں دواں تھا جو کہ لاکھوں کی تعداد میں بڑھتا جارہا تھا کہ شاہراہ فیصل پر کارساز کے مقام پہ اچانک اس عظیم قافلے پہ دو بم دھماکوں کے حملے ہوئے اور سینکڑوں میں جیالوں کا یہ قافلہ خون میں نہلا دیا گیا ۔
اس دھماکے میں شہید بینظیر بھٹو کی زندگی تو محفوظ رہی لیکن 180 جیالے شہید ہوئے اور بیشمار زخمی ہوگئے۔ ان عظیم شہدائے کارساز کی یاد میں دنیا بھر میں فاتحہ و قرآن خوانی کی تقریبات منعقد کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
اس تقریب میں موجود پی پی پی گلف کے تمام عہدے داران کارکنان نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعائیں کیں۔اور محسن پاکستان مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور مرحوم راشد ربانی کی مغفرت و ایصال ثواب کے لئے دعائیں بھی کیں اور عہد کیا کہ ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی اور عوام کی فلاح و بقاء کے لئے پیش پیش رہیں گے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے اور شہید محترمہ کی جدودجہد کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
تقریب میں شریک مہمانوں میں نائب صدر گلف نثار محمود خٹک،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری گلف ملک اسلم،سیکریٹری اطلاعات گلف نجمہ جیلانی، فرحان نقشبندی،طاہر گردیزی،صدرخواتین ونگ یو اے ای ہاجرہ شیریں درانی،طاہرہ مغل،تسنیم منور،ساجدہ، شفیق الرحمان صدیقی،اعجاز لاشاری،ملک خرم شہزاد،عبدالوہاب،رانا سعید احمد،حافظ سعید نے شرکت کی۔اختتام تقریب پہ شہداء کے ایصال ثواب و مغفرت کی دعا صوفی فرحان نقشبندی نے کرائی۔