9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے،شمع بٹ

9مئی کے واقعات سےدنیا بھر میں پاکستان اور پاکستانیوں کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا

قانون پر عملدرآمد ہی سے پاکستان کا تشخص بحال ہوگا،صدر پاکستان مسلم لیگ پرتگال

دبئی(طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ پرتگال کی صدر شمع بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے کسی کیساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو رہی ۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پہلے ہی پاکستانیوں کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ،قومی وحساس تنصیبات پر حملے شرمناک فعل ہیں، دنیا بھر میں ان اقدامات سے پاکستان اور پاکستانیوں کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قانون کا احترام کرنیوالےذمہ دار شہری ہیں، انتشار پسند ٹولا دنیا کو یہ تاثر دینے کی کوشش نہ کرے کہ پاکستان میں انتقامی کاروائیاں ہو رہی ہیں۔

جلائو گھیراؤ میں ملوث افراد کیخلاف قانون حرکت میں ہے۔ قانون پر عملدرآمد ہی سے پاکستان کا تشخص بحال ہوگا۔

president PMLN purtagalshamma buttشمع بٹصدر پاکستان مسلم لیگ پرتگال
Comments (0)
Add Comment