برطانیہ کے شہر بولٹن جامعہ مسجد صغراں میں سراج المنیرا کانفرنس کا انعقاد

بولٹن (رپورٹ:وسیم چودھری) برطانیہ کے شہر بولٹن جامعہ مسجد صغرا ں میں سراج المنیرا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،معروف سماجی و کاروباری شخصیت چودھری ظفر علی جوڑا ، حاجی اشفاق ٹوپہ نے کانفرنس کی میزبانی کی ،پاکستان کے معروف مذہبی سکالر سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے سربراہ حضرت عبدالقدیر اعوان نے خصوصی شرکت کی ۔

تفصیلات کےمطابق جامعہ مسجد صغراں بولٹن میں چودھری ظفر علی جوڑا ، چودھری محمد اشفاق ٹوپہ، اور انکی ٹیم کی جانب سے سالانہ سراج المنیرا کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے سربراہ حضرت عبدالقدیر اعوان کی ہال آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پا ک سے ڈاکٹر یونس پرواز نے کیا ،انٹرنیشنل مزہبی سکالر سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے سربراہ حضرت پیر عبد القدیر اعوان نے خصوصی شرکت کرکے محفل کو چار چاند لگا دیئے، اس موقع پر عاشقان رسولؐ کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے ایمان کو جلا بخشی۔

شرکا میں صاحب مجاز سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ ملک ضمیر اعوان ، چودھری ظفر علی ،چودھری انجم عنائت،چودھری عرفان وسن،حافظ زبیر بھٹی ، چودھری ناصر اسمائیلیہ ، شیر انصر ، چودھری نوید ، چودھری ذوہیب، غلام عباس بھٹی، حسنین سجاد ، رانا اقبال ، چودھری افضل جوڑا، طیب گجر ، عامر جوڑا، چودھری سہیل ظفر ،مظہر ملک،عامر گل،مبشر چودھری،جہانگیر خان،چودھری اشفاق ٹوپہ ،چودھری ناصر ،مختار اسماعیل ،چودھری فیصل اسحاق چودھری اسلم جوڑا ، الیاس چوہان ، سمیت دیگر بڑی تعداد میں افراد شریک ہوئے ۔

سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے سربراہ حضرت عبد القدیر عوان نے کہا کہ برطانیہ میں آباد پاکستانی و مسلمان کمیونٹی اپنے کرداد اور اعمال کے ذریعے دوسری کمیونٹیز کے سامنے ایک مثال بنے آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات تمام امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں ساٹ حضرت عبدالقدیر اعوان

مرکزی رہنما سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ ضمیر اعوان ، امیر نجم چودھری، آرگنائزر و میزبان چودھری ظفر علی جوڑا، عرفان وسن ، اشفاق ٹوپہ، الیاس چوہان ، سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے، تاکہ برطانیہ میں آئندہ نسلوں کی حقیقی راہنمائی و تربیت ہو انکا مزید کہنا تھا کہ رب کی رضا حاصل کرنے کے لئے آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ بولٹن میں پہلی بار کامیاب کانفرنس منعقد کی گئی، انتظامیہ کمیٹی کے چوہدری ظفر علی اور محمد اشفاق نے بھی حضرت عبد القدیر اعوان اور کانفرنس میں شریک افراد کا دلی شکریہ ادا کیا اور آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود و سلام بھیجا گیا۔

برطانیہ کے شہر بولٹنجامعہ مسجد صغراںچودھری ظفر علی جوڑاحاجی اشفاق ٹوپہحضرت عبدالقدیر اعوانسراج المنیرا کانفرنسنقشبندیہ اویسیہ
Comments (0)
Add Comment