سانحہ کارساز ملک کی سیاسی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے: پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب

ریاض (وقار نسیم وامق) سانحہ کارساز کے حوالے سے سعودی عرب میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں شہدا کارساز کے علاوہ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی تقریب میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کے عہدیداروں سمیت ریجنل باڈیز کے ارکان بھی شریک تھے جبکہ پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کلچر ونگ کے صدر قاضی اسحاق میمن بطور مہمان خصوصی مدعو تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کے صدر احتشام جاوید کوہلی نے کہا کہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کے سفر پر پیپلز پارٹی نے گامزن کیا ملک کو دفاعی طور پر مضبوط بنانے کی شروعات پیپلزپارٹی کے دور سے شروع ہوئی اقوام عالم میں پاکستان کی مثبت شناخت پیپلز پارٹی کے دور میں اجاگر کی گئی دو لخت ہوئے ملک کو ذوالفقار علی بھٹو شہید نے سنبھالا اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالا اسی تسلسل کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جاری رکھا غریب عوام دوست لیڈر نے عام آدمی کے حقوق کو اجاگر کیا کسان اور مزدور کے دکھ درد کی ساتھ دیا جمہوری اقدار کو مضبوط بنایا مگر افسوس کے ملکی مفادات کا تحفظ کرنے والے لیڈر ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر لٹکایا گیا اور محترمہ کو بھی شہید کر دیا گیا سانحہ کارساز ہمارے ملک کی سیاسی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے اس میں 170 سے زائد شہدا کا خون ملک کے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے والوں کے لیے سوالیہ نشان ہے ہم پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم پارٹی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری اعجاز رحیم کا کہنا تھا کہ سانحہ کارساز ایک سوچی سمجھی سازش تھی اور محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کرنے کا منصوبہ تھا جسے پھر لیاقت باغ سانحے کی صورت میں عملی جامہ پہنایا گیا دونوں واقعات پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے اور اسکو ختم کرنے کا گھناونا منصوبہ تھا مگر شہدا کی قربانی نے پیپلزپارٹی کو مضبوط بنایا ہے اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ہر نوجوان کے اندر یہ جذبہ موجود ہے کہ شہدا کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا مہمان خصوصی قاضی اسحاق میمن کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستان میں اگر کوئی سیاسی اور عوامی لیڈر پیدا ہوا ہے تو وہ ذوالفقار علی بھٹو شہید ہیں جھنوں نے پاکستان کو ایک مکمل جمہوری ریاست بنانے کی داغ بیل رکھی ملکی آئین دیکر اسے ایک درست سمت دی جس پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کی ترقی کو ممکن بنایا جاسکتا تھا مگر آئین پر ہمیشہ شب خون مارا گیا اسی طرح سیاسی قائدین کو قتل کرکے ان کو راستے سے ہٹایا گیا مگر پیپلزپارٹی ایک مضبوط سیاسی جماعت ہے جو اپنا سیاسی اور جمہوری کرادار ادا کرتی رہے گی۔

قاضی اسحاق میمن نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے کردار کو سراہا اور کہا کہ دیار غیر میں پارٹی کی جس انداز کے ساتھ خدمت کی جا رہی ہے اس سے یقیناً مثبت اور اچھے نتائج مرتب ہونگے۔

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ریاض ریجن کے صدر قریب اللہ سمیت طاہر چوہدری، ایاز شاہین، فہیم خان، ہدایت اللہ خان، نسیم خان، شاہنواز، خوشحال دلپزیر، محمد علی سیاب، چوہدری اسرار، سراج خان، شاکر خان نے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کے قائدین کے ساتھ کھڑے ہیں اور پیپلزپارٹی ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے اسکے علاوہ ہم سانحہ کارساز کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment