مسسی ساگا (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کینیڈا کے زیراہتمام کینیڈا کے شہر مسسی ساگا میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 70 ویں سالگرہ کے موقعہ پر ایک شاندار تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے عہدے داروں، کارکنوں اور معززین شہر نے شرکت کی۔
تقریب کی صدارت چوہدری جاوید گُجر صدر پی پی پی کینیڈا اور فوکل پرسن منسٹری آف اورسیز پاکستانیز نے کی اور نظامت کے فرائض راؤ طاہر جنرل سیکرٹری پی پی پی کینیڈا نے ادا کئے۔
تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر (ر) اکبر خواجہ نے اپنے خطاب میں بی بی شہید کے ساتھ اپنی یادیں شیئر کیں اور بی بی شہید کے ویژن اور پاکستان کے لئے کارناموں پر روشنی ڈالی۔
پاکستان کے لئے قازکستان کے کونسل جنرل راؤ خالد مُصطفیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی مضبوطی پاکستان کے اداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے۔
تقریب سے لیاقت ملک سابق صدر پی پی پی ٹورنٹو، منصور مرزا سابق صدر پی پی پی کینیڈا، لبرل پارٹی انٹاریو کے رہنما دانیال ابراہیم، پی پی پی اُنٹاریو کے صدر مصدق اکرام، پی پی پی ٹورنٹو کے جنرل سیکرٹری حیدر علی، شفیق راجہ، مرزا نسیم بیگ نے اپنے اپنے خطا بات میں بے نظیر بُھٹو کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب میں مسلم لیگ ن کینیڈا کے وفد نے مسلم لیگ ن کے صدر سُہیل وڑائچ اور جنرل سیکرٹری کامران ملک نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب میں دوسروں کے علاوہ پی پی پی کینیڈا کے انفارمیشن سیکرٹری عرفان ملک، نائب صدر پی پی پی کینیڈا طارق رشید، اُنٹاریو کے جنرل سیکرٹری سجاد چوہدری، پی پی پی ٹورنٹو کے نائب صدر پرویز جان سرویا، نائب صدر سعد راز، عامر گُجر، پی ٹی آئی رہنما تابش توفیق، اقبال بھٹی، اویس اقبال، احمد گوریجہ،علی ڈوگر، آصف سید، شہروز چوہدری نے شرکت کی۔
جاوید گُجر تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے خواجہ انجم اور سجاد چوہدری کی بھرپور محنت پر ان کا خصوصی طور پر شُکریہ ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر بے نظیر بُھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور تمام مہمانوں کو پرُتکلف عشائیہ دیا گیا۔