پاکستان کی اقتصادی حالت کاذمہ دار ٹرائیکا تھا جن کے گٹھ جوڑ نے ملک کو برباد کردیا، محمد نواز شریف

عدالتوں نے ایسے فیصلے دیے جن کا انسانی تاریخ میں کہیں ذکر نہیں ملتا

وہ وقت دور نہیں جب پاکستان اپنی ترقی کی منازل طے کرے گا

مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی دبئی میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای کی مقامی قیادت نے ان سے ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا۔

اس موقع پر پی ایم ایل این کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں۔ ملاقات کرنے والوں میں پی ایم ایل این گلف کے صدر چوہدری احسان الحق باجوہ ایم این اے، چیئرمین محمد غوث قادری، صدر غلام مصطفیٰ مغل، پاکستان مسلم لیگ ن گلف کے جنرل سیکریٹری افتخار بٹ، سینئر نائب صدر خواجہ عبدالوحید پال، سینئر نائب صدر چوہدری عبدالغفار، نائب صدر چوہدری فیصل الطاف، نائب صدر راجہ خالد محمود، جنرل سیکرٹری راجہ ابو بکر آفندی اور سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم شامل تھے۔

ابتدائی کلمات کے بعد پارٹی قائد نے پاکستان مسلم لیگ ن یواےای کے مرحوم صدر چوہدری محمد الطاف اور دیگر فوت شدگان کی مغفرت کیلئے دعا کی، ان کی پارٹی کے لیے گرانقدر خدمات کو سراہا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا، دوران گفتگو قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور پارٹی کارکنان نے کہا کہ اگر نوازشریف کے ادوار کی ترقی کا دورانیہ نکال دیں تو پیچھے صفر بچتا ہے۔

میٹنگ کے شرکاء نے پاکستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ان لوگوں قرار دیا جنہوں نے اقتصادی طور پر ابھرتا پاکستان برباد کر کے رکھ دیا۔ اور عدالتوں کے منصفوں نے ایسے ایسے انہونے فیصلے دیے جن کا اس دور کی انسانی تاریخ میں کہیں ذکر نہیں ملتا۔

پاکستان کی اقتصادی حالت کاذمہ دار ٹرائیکا تھا جن کے گٹھ جوڑ نے ملک کو برباد کر کے چھوڑ دیا اور آج ہم اپنے ہمسایہ ممالک سے بھی بہت پیچھے چلے گئے ہیں۔ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان اپنی ترقی کی انہی منازل کو طے کرے گا۔

چودھری احسان الحق باجوہ نے کہا کہ قائد محترم محمد نواز شریف پاکستان کی ترقی کے لئے لازم و ملزوم ہیں اگر ملک بچانا ہے تو نواز شریف کو حکومت سنبھالنی پڑے گی۔

چیئرمین پی یم ایل این، یو اے ای محمد غوث قادری نےاپنے قائد محمد نواز شریف کوامارات میں خوش آمدید کہا اور قائد محترم کے سنہری دور کو واپس لانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دبئی میں پارٹی کارکنوں سے ملاقاتمتحدہ عرب اماراتمحمد نواز شریفمسلم لیگ ن کے قائد
Comments (0)
Add Comment