پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن یونان کے زیراہتمام کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانیوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

ایتھنز(انصر اقبال بسرا)پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن یونان کے زیراہتمام ایتھنز کے مقامی ریسٹورنٹ میں یونان میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں یونان میں مقیم پاکستانی صحافیوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ظفر ساہی،میاں اشفاق احمد، چوہدری انصر اقبال بسرا کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اس حادثہ سے ہم کو سبق سیکھنا ہو گا کہ ہمارے نوجوان کس وجہ سے غیر قانونی راستہ اختیار کر کے یورپ جانے پر مجبور ہیں ،ہماری حکومت کو نوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا۔

پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن یونان کے صدر میاں صفدر جاوید کا کہنا تھا کہ اس حادثے کے بعد یونان میں مقیم پچاس ہزار پاکستانیوں کے دل افسردہ ہیں ہم نے اپنی آنکھوں سے یونان میں کشتی حادثہ میں جابحق ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین کواپنے پیاروں کو تلاش کرتے ہوئے دیکھا ہے، ہم نے متاثرہ خاندانوں کا دکھ بہت قریب سے دیکھا ہے ۔

تقریب کے آخر میں معروف عالم دین علامہ شہباز احمد صدیقی نے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔

boat accidentPakistan Journalists Association greeceRoomکشتی حادثہ
Comments (0)
Add Comment