سابق صوبائی وزیر کے پی کے لیاقت شباب کے انتقال پر پی پی پی کینیڈا کا اظہار تعزیت

انٹاریو (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گجر، جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر، سینئر نائب صدر اورنگزیب ظفر، نائب صدر طارق رشید، انفارمیشن سیکرٹری عرفان ملک، پی پی پی انٹاریو کے صدر مصدق اکرام، جنرل سیکرٹری سجاد چوہدری، ٹورنٹو کے صدر احسن کھوکھر، جنرل سیکرٹری حیدر علی، سینئر نائب صدر مشتاق سومرو، نائب صدر سعد راز ، انفارمیشن سیکرٹری محمد امتیاز اور ممبرز دوسرے عہدے داروں اور کارکنوں کی طرف سے سابق صوبائی وزیر اور ڈویژنل صدر پی پی پی پشاور لیاقت شباب کی وفات پر گہرے رنج اورغم کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم نہایت نفیس اور پارٹی کے جانثار ساتھیوں میں سے تھے۔ پیپلز پارٹی کے لیے ان کی بے شمار خدمات ہیں ۔مرحوم لیاقت شباب پیپلز پارٹی کے لیے بیش بہاخدمات ہیں۔جو ہمیشہ یادگار رہیں گی۔

اللہ تعالیٰ لیاقت شباب کی لغزشوں اور گناہوں کو معاف فرمائے اور ان کو جنت الفروس میں بلند مقام عطا فرمائے۔پی پی پی کینیڈا اس مشکل حالات میں لیاقت شباب کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

پی پی پی کینیڈاسابق صوبائی وزیر کے پی کےلیاقت شباب
Comments (0)
Add Comment