پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے سابق عہدیدار سید صابر حسین شاہ انتقال کر گئے

امارات میں قیام کے دوران پاکستانیوں کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

مرحوم خوش اخلاق، انسان دوست، محب وطن اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھتے تھے

سید صابرحسین شاہ کے انتقال پر ان کے دوستوں کی طرف سے اظہار رنج و غم

عزیزواقارب کی طرف سے مرحوم کےلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے سابق عہدیدار سید صابر حسین شاہ گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے، مرحوم بسلسلہ روزگار ایک عرصہ تک دبئی میں مقیم رہے۔

دوران قیام وہ امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لئے فلاحی کام کرتے رہے، وہ ایک عرصہ تک پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ساتھ بھی منسلک رہے اور مختلف انتظامی عہدوں پر بھی فائض رہے۔

مرحوم خوش اخلاق، ملنسار، انسان دوست، محب وطن اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھتے تھے، اسی وجہ سے وہ یہاں مقیم پاکستانیوں میں بہت مقبول تھے، امارات میں قیام کے دوران پاکستانیوں کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

سید صابرحسین شاہ کے انتقال کی خبر ان کے جاننے والوں میں انتہائی دکھ کے ساتھ سنی گئی، سید صابرحسین شاہ کے عزیزواقارب نے مرحوم کےلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبرجمیل کی ہے۔

پاکستان ایسوسی ایشن دبئیسید صابر حسین شاہ
Comments (0)
Add Comment