محمد نواز شریف کے مقدمات سے بری ہونے پر دبئی میں تقریب کا انعقاد

تقریب میں ایم این اے چودھری احسان الحق باجوہ کے والد محترم حاجی عبدالستار باجوہ کی خصوصی پذیرائی

تقریب کا اہتمام پی ایم ایل این کے مرکزی نائب صدر شوکت محمود بٹ نے اٹلانٹس دبئی میں کیا

ہمارے قائد پر نام نہاد، جھوٹے، جعلی اور خود ساختہ مقدمات بنائے گئے تھے جو وقت انے پر غلط ثابت ہوئے،قائدین مسلم لیگ ن

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کی عدالتوں نے حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کو مختلف مقدمات میں بری کیا ہے جس پرپاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے مرکزی نائب صدر شوکت محمود بٹ نے اٹلانٹس دبئی میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن گلف و مڈل ایسٹ کے صدرچودھری احسان الحق باجوہ ایم این اے، عبدالله باجوہ، سعادت حسیب باجوہ، اسد اللہ باجوہ، انجنیئر رفیق، حاجی محمد نواز، قاضی نثار، ملک آفتاب، ملک نبیل، راجہ ثاقب، راجہ خالد محمود، رانا محمد یوسف، محمد جمیل بنگیال اورعبدالمجید مغل نے شرکت کی۔

ایونٹ کے پہلے حصہ میں محمد نواز شریف کے با عزت بری ہونے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا گیا، متذکرہ قائدین پی ایم ایل این نے کہا کہ ہمارے قائد پر نام نہاد، جھوٹے، جعلی اور خود ساختہ مقدمات بنائے گئے تھے جو وقت انے پر غلط ثابت ہوئے اور عدالتوں نے ہمارے قائد محمد نواز شریف کو بری کر دیا۔

ایونٹ کے دوسرے حصہ میں پاکستان مسلم لیگ ن گلف و مڈل ایسٹ کے صدرچودھری احسان الحق باجوہ ایم این اے کے والد محترم حاجی عبدالستار باجوہ کی خصوصی پذیرائی کی گئی اور ان کی تقریب میں موجودگی کو خیر و برکت قرار دیا گیا۔

اس موقع پرحاجی عبدالستار باجوہ سے کیک کٹوایا گیا اور ان سے خیر و برکت کی دعا بھی کروائی گئی، اپنے والد کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پرچودھری احسان الحق باجوہ نے تقریب کے میزبان شوکت محمود بٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا، اس دوہری تقریب کی نظامت کے فرائض راجہ محممد جمیل بنگیال نے بخوبی ادا کئے۔

yدبئی میں تقریبنواز شریف
Comments (0)
Add Comment