محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کے سنہرے دور میں واپس آئے گا

مسلم لیگ ن کے ہر دور حکومت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا

آنے والے وقت میں پی ایم ایل این ملک پر حکومت کرے گی، محمد جمیل بنگیال

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد جمیل بنگیال نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں پی ایم ایل این ملک پر حکومت کرے گی جبکہ مسلم لیگ ن کے ہر دور حکومت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا۔

پاکستان نے ہر میدان میں کامیابیاں حاصل کیں، عوام الناس کے بنیادی حقوق کا خیال رکھا اور عوام کو ریلیف دیا،پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محترم محمد نواز شریف پاکستانیوں کی امیدوں کا محور ہیں، وہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے روح رواں ہیں۔

محمد جمیل بنگیال نے مزید کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کے سنہرے دور میں واپس آئے گا اور اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرے گا، انہوں نے مسلم لیگ ن کے اندرون اور بیرون ملک کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ الیکشن کی بھر پور انداز میں تیاریاں شروع کر دیں تا کہ مسلم لیگ ن ووٹوں کی بھاری اکثریت سے جیت سکے۔

muhammad jameel bangialمحمد جمیل بنگیالمسلم لیگ ن
Comments (0)
Add Comment