ادبی دنیا میں اپنا نام منوانے اور منفرد و نمایاں پہچان بنانے والی شاعرہ سیدہ تسنیم بخاری

وہ دو شعری مجموعوں کی مصنفہ اور’’بزم تسنیم بخاری انٹرنیشنل‘‘ کی چیئرپرسن بھی ہیں

علمی و سماجی خدمات اور ادب کے فروغ کے لئے کاوشوں پر آپ کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے

سیدہ تسنیم بخاری کی کتب کی تعارفی تقریب اور ان کی پذیری کیلئے دبئی میں محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں امارات اور پاکستان سے شعرا شرکت کرینگے

دبئی (طاہر منیر طاہر) سیدہ تسنیم بخاری ایک ایسی شخصیت جو کہ ادبی دنیا سے وابستگی کے بعد بہت ہی کم عرصے میں اپنا نام منوانے اور منفرد و نمایاں پہچان بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں، سیدہ تسنیم بخاری نا صرف دو شعری مجموعوں کی مصنفہ ہیں بلکہ ’’بزم تسنیم بخاری انٹرنیشنل‘‘ کی چیئرپرسن بھی ہیں۔

سیدہ تسنیم بخاری گذشتہ سال 2022 میں اس ادبی تنظیم کا قیام عمل میں لائیں اور پھر انہوں نے اپنا ادبی سفر جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ اب وہ ادب کی ترویج و ترقی کے لئے بھی کوشاں نظر آتیں ہیں۔

’’بزم تسنیم بخاری انٹرنیشنل‘‘ کے زیراہتمام اب تک شعراء کرام کی کتابوں کی رونمائی و پزیرائی اور نامور شعراء کرام کے اعزاز میں بہت سی تقاریب کا منعقد کروائی جا چکی ہیں اور اس کے علاوہ گذشتہ برس سیلاب کی آفت سے متاثرہ ہم وطنوں کی مدد کے لئے بھی ایک فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ملک بھر اہم شخصیات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انکے احسن اقدام پر انکی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

آپ مثبت طرز پر مبنی تقریبات کروانے کے لحاظ سے اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہیں،آپکی انہیں علمی و سماجی خدمات اور ادب کے فروغ کے لئے کاوشوں پر آپ کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، رواں سال میں سیدہ تسنیم بخاری کی کتب کی تعارفی تقریب اور ان کے اعزاز میں امجد اقبال امجد کے تعا ون سے دبئی میں محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں امارات اور پاکستان سے شعرا شرکت کریں گے۔

’’نائس ادبی فورم‘‘ کے زیراہتمام آئندہ ہفتے ہونے والی ایوارڈ تقریب 2023میں سیدہ تسنیم بخاری کی اس ادبی تنظیم ’’بزم تسنیم بخاری انٹرنیشنل‘‘ کو ’’فروغ ادب ایوارڈ‘‘ کے لئے بھی نامزد کیا گیا ہے، جو کہ انکی کامیابیوں میں ایک اور بڑا اضافہ ہے۔

poetsyeda tasneem bukhariسیدہ تسنیم بخاریشاعرہ
Comments (1)
Add Comment
  • طارق اقبال حاوی

    ماشاءاللہ….
    خوبصورت تعارف