سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام کویت پاکستان اتحاد ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے رنگا رنگ میوزیکل نائٹ!

کویت (رپورٹ:محمد عرفان شفیق) کویت اور پاکستان کے 60 سالہ سفارتی تعلقات کے موقع پر سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام، کویت پاکستان اتحاد ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے رنگا رنگ میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سے خصوصی طور پر معروف گلوگار علی عباس، علی شیر، مناحل ابرار، کاشف حسنی اور کامیڈین یاسر عباس ملنگی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ حاضرین کے کثیر تعداد نے اس پروگرام سے لطف اٹھایا۔

پروگرام کی نظامت پاکستان سے آئے ہوئے معروف ہوسٹ جہانزیب زیبی اور نعیم جان نےادا کیے۔ اس کے بعد گلوکاروں نے شرکاء کو اپنے فن سے محظوظ کیا۔ کویت میں پاکستان کے نامور ابھرتے ہوئے سنگر عرفان حسن اور کویتی سنگر مبارک الراشد نے بھی اپنے فن کا جادو جگایا۔

کامیڈین یاسر عباس ملنگی نے اپنےفن کا بہترین مظاہرہ کیا اور لوگوں کے اپنے فن سے مسکرانے پر مجبور کیا۔ اس میوزیکل نائٹ میں صوفیانہ کلام، ملی نغمے اور بھنگڑا شامل تھے جس سے حاضرین بے حد محظوظ ہوئے۔

پروگرام کے دوسرے حصے میں کویت میں سفیر پاکستان ملک محمد فاروق، پاکستان اتحاد ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین سلطان الکندری، سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کےسٹاف کے ہمراہ کویت اور پاکستان کے 60 سالہ سفارتی تعلقات کی سالگرہ کی کیک بھی کاٹا گیا۔

اس موقع پر سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ کرونا کے بعد پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یہ ایک دلکش پروگرام ہے اور وہ تمام ذمہ داران کو اس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اسی مناسبت سے مزید پروگرام بھی ترتیب دیے گئے ہیں جو کہ کویت کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

اس موقع پر کویت پاکستان اتحاد ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین سلطان الکندری نے سفارتخانہ پاکستان، اسپانسرز، حاضرین اورمیڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی عوام اپنے فنکاروں کی اسی طرح حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔

Kuwait Pakistan Etihad Welfare SocietyMusical nightکویت پاکستان اتحاد ویلفیئر سوسائٹیمیوزیکل نائٹ
Comments (0)
Add Comment