اے وی ٹی چینلز کے وائس چیئرمین خیبر نیٹ ورک ایئر مارشل ریٹائرڈ راجہ شاہد حامد کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس

پاکستان جرنلسٹس فورم کے عہدیداروں نے ان کے بھائی جواد حامد راجہ سے اظہار تعزیت کیا

مرحوم کے لیے بخشش و مغفرت اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی

دبئی (طاہر منیر طاہر) اے وی ٹی چینلز کے وائس چیئرمین خیبر نیٹ ورک ایئر مارشل ریٹائرڈ راجہ شاہد حامد کی وفات پر پاکستان جرنلسٹس فورم کے عہدیداران زمرد بونیری، حافظ زاہد علی، کاشان تمثیل ہاشمی، مظفر رضوی، سعدیہ عباسی، سمیع اللہ، طاہر منیر طاہر اور خالد محمود گوندل نے مرحوم شا ہد حامد کے بھائی جواد حامد راجہ سے ان کے آفس میں اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر مرحوم کے لئے دعائے بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی گئی۔

AVT chanelsایئر مارشل ریٹائرڈ راجہ شاہد حامداے وی ٹی چینلز
Comments (0)
Add Comment