سویڈن میں قرآن سوزی کے واقعات کے بعد پولیس کو خودکار اسلحہ استعمال کرنےکے احکامات جاری

دارالحکومت اسٹاک ہوم میں پولیس اب بھاری اسلحے سمیت گشت کرے گی

اسٹاک ہوم (رپورٹ:زبیر حسین)سویڈن میں قرآن سوزی کے واقعات کے بعد پولیس کو خودکار اسلحہ استعمال کرنےکے احکامات جاری،دارالحکومت اسٹاک ہوم میں پولیس اب بھاری اسلحے سمیت گشت کرے گی،سویڈن کے خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق قرآن کی بے حرمتی پرممکنہ دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن میں حالیہ قرآن سوزی کے واقعات کے بعد دنیا بھر میں قائم سویڈش سفارتخانوں کے سامنے احتجاج کئے جارہے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے بغداد میں سویڈن کے سفارتخانے کو نذرآتش بھی کیا گیا تھا۔

اس تمام صورتحال کے پیش نظر سویڈن کے خفیہ اداروں نے حکومت کو سویڈن میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کی وارننگ جاری کردی ہے، جبکہ حکومت نے کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پولیس کو چاک و چوبند رہنے اور انتہائی جدید ہتھیار M5 کے استعمال کا اختیار دیے دیا ہے۔

M5ویسے تو پولیس کے استعمال میں ہوا کرتی تھی مگر اب دارلحکومت اسٹاک ہوم میں پولیس اس بھاری اسلحے کے ساتھ پیٹرولنگ کرے گی۔

sweden police Orders to use automatic weaponsWill patrol with weapons
Comments (0)
Add Comment